قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی نقطہ نگاہ سے عورت گھر کی اہم ہستی اور کنبے کا مہکتا پھول ہے۔ آپ نے مغربی معاشروں میں عورتوں کو در پیش بحرانی صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی نظام میں عورت کے حقوق کی بازیابی کے لئے بہت سے اہم اقدامات کئے گئے ہیں تاہم خاندانوں میں عورتوں سے ہونے والے سلوک کے سلسلے میں کچھ مسائل ہنوز موجود ہیں جنہیں قانونی بنیادیں تیار کرکے اور پھر ان پر عملدرآمد کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے۔