قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ نے 14 خرداد سنہ 1390 ہجری شمسی مطابق چار جون سنہ دو ہزار گیارہ عیسوی کو امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے روضے پر بائیسویں برسی کے پروگراموں میں شرکت کے لئے ملک کے گوشے گوشے اور دنیا بھر سے آنے والے لوگوں کے عظیم الشان نورانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی پیشین گوئی کے عملی جامہ پہننے کی مثال کے طور پر اقوام کی اسلامی بیداری اور اس بیداری کی خصوصیات کا ذکر کیا۔