واقعی آپ منفرد شخصیت کے مالک ہیں۔ عام طور پر مختلف سیاستداں اور امور مملکت چلانے والے سماجی اور معاشی مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں اور شعر و ادب کی طرف ان کی زیادہ توجہ نہیں ہوتی۔
دنیا پرستی کی وجہ سے انسان رفتہ رفتہ ایمان سے کفر کی طرف مائل ہونے لگتا ہے اور سماجی عوامل بھی انسان کے اندر اس طرح کے بیمار جذبات کو بڑھا دیتے ہیں۔
امام خامنہ ای
مظلوم فلسطینی بچی جس نے اپنی شہادت سے پہلے ایک وصیت نامہ لکھا اور اس وصیت نامے میں ڈرائینگ کی تھی، جو کچھ اس کے پاس تھا اس نے بخش دیا تھا۔ امام حسن علیہ السلام کی شب ولادت حسینیہ امام خمینی میں ایک شاعرہ نے اس بچی کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔
جس طرح بھوکا، کھانے کے لیے اور پیاسا پانی کے لیے بے تاب ہوتا ہے، اسی طرح میں نماز کے لیے بے تاب ہوتا ہوں۔ بھوکا، کھانا کھا کر سیر اور پیاسا پانی پی کر سیراب ہو جاتا ہے لیکن میں نماز سے سیر نہیں ہوتا۔
امام خامنہ ای
...
اگر ہم یہ سوچیں تو غلط ہوگا کہ جوانی سے بہرہ مندی کا مطلب، جوانی کی مادی شہوتوں سے لذت اٹھانا ہے، جوانی کی سرگرمیاں ہیں، جوانی میں لغویات میں پڑے رہنا ہے۔
امام خامنہ ای