امیری فیروزکوہی مرحوم کے بقول؛

شباب عمر بہ دانش گذشت و شیب بہ جھل

کتاب عمر مرا فصل و باب پیش و پس است

(شباب تو علم کے ساتھ گزرا مگر بڑھاپا جہالت میں، میری کتاب عمر کے ابواب اور فصلیں مقدم و موخر ہیں۔)

بعض لوگوں نے بڑی اچھی جوانی گزاری مگر ان کا بڑھاپا الامان! بڑھاپا آیا تو سب ختم۔ کوشش کیجئے! البتہ آپ بہت اچھے ہیں، آپ اسلام کی خدمت اور انقلاب کی خدمت میں مصروف ہیں۔ کوشش کیجئے کہ یہ کیفیت اسی طرح قائم رہے، ثبات قدم اور صحیح راستے پر استقامت بہت اچھی چیز ہے۔

یوم ولادت حضرت علی اکبر علیہ السلام (11 شعبان المعظم) کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی درس خارج فقہ میں سبق آموز گفتگو