* آپ کی کارکردگی زبردست رہی، اللہ تعالی اسے قبول فرمائے، یہ ماہ رمضان کی عبادت ہے۔
* جہاں تک ممکن ہو میزائل کے شعبے میں کام کیجئے، آپ دیکھئے کہ دشمن ہمارے میزائلوں پر کس قدر مضطرب ہے، تو اس سے آپ اندازہ لگا لیجئے کہ آپ کی یہ کارکردگی کتنی اہم ہے۔
* سب مل کر کام کر سکتے ہیں اور جہاں تک آپ کے بس میں ہو کام کیجئے، دشمن پر طمانچہ پڑنا ضروری ہے۔
اس ملاقات میں پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈروں نے لیلۃ القدر نام کے اس آپریشن کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ جیسا کہ جناب عالی نے حکم دیا تھا کہ عام شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہئے، بالکل اسی طرح اس آپریشن میں القدس فورس کی انٹیلیجنس سپورٹ کے ذریعے صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گيا اور کسی بھی عام شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
یہ میزائل حملہ 18 جون 2017 کو رات کے وقت انجام دیا گيا تھا۔