قائد انقلاب اسلامي نے جمعے کے روز پاکستان کے صدر آصف علي زرداري سے ملاقات ميں کہا کہ اسلامي ممالک اور ناوابستہ تحريک کے رکن ملکوں کو چاہئے کہ باہمي اتحاد کے ساتھ اور اپني توانائيوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دہشت گردي اور بڑي طاقتوں کے خلاف ثابت قدمي سے ڈٹ جائيں ـ آپ نے دہشت گردي کو علاقے کي قوموں پر مغربي جانب سے مسلطہ کردہ ايک لعنت قرار ديا اور فرمايا کہ امريکا اور ديگر مغربي طاقتيں جہاں کہيں بھي قدم رکھتي ہيں بدامني اور بدعنواني کا بازار گرم ہو جاتا ہےـ ولي امر مسلمين نے پاکستان کے لئے نيک تمنا کا اظہار کيا کہ اس ملک پر مسلط کردہ جملہ مشکلات کا ازالہ ہوـ ملاقات ميں صدر پاکستان آصف علي زرداري نے ايران اور پاکستان کے تعلقات کو مستحکم بنيادوں پر استوار قرار ديا اور کہا کہ اتحاد و استقامت سے متعلق رہبر انقلاب کے حکيمانہ نظريات سے پاکستان کي قوم اور حکومت پوري طرح اتفاق کرتي ہےـ