اس مجلس کو حجۃ الاسلام رفیعی نے خطاب کیا۔ انھوں نے حضرت امام رضا علیہ السلام کی اپنے عقیدتمندوں سے توقعات کے سلسلے میں امام کی کچھ احادیث و روایات کو نقل کرتے ہوئے کہا: امور میں دانشمندی اور تعقل، اعتدال یعنی ولایت کے راستے پر گامزن رہنا اور افراط و تفریط سے پرہیز، قرآن اور سنت کو اپنی زندگي اور معاشرے میں مرکزیت عطا کرنا، شرعی قوانین کی پابندی اور واجبات کی ادائيگي، اپنے پیروکاروں سے امام رضا علیہ السلام کی توقعات میں شامل ہیں۔

اس مجلس میں جناب مہدی رسولی نے امام رضا علیہ السلام کے مصائب پڑھے اور نوحہ خوانی کی۔