دوسرا برا نتیجہ کیا تھا؟ بے عملی۔ یہ چیز، غرور کے مقابلے میں ہے اور یہ بھی ایک بیماری ہے، یہ بھی ایک نقص ہے، یہ بھی انسان کو مصیبت میں ڈالنے والی چیز ہے۔ بے عملی کا مطلب کیا ہے؟ یعنی کمزور قوت ارادی، خود کو کمزور اور ناتواں سمجھنا، یہ محسوس کرنا کہ اب ہم سے کچھ نہیں ہو سکے گا۔ امور میں تعطل کا احساس، کامیابی کے عدم امکان کا احساس، بے عملی ہے۔ رحمت الہی سے مایوسی، اس بے عملی کے اثرات میں سے ایک ہے جو گناہان کبیرہ میں سے ہے۔ لَا تَیاَسوا مِن رَوحِ اللّہ  گناہان کبیرہ میں جن گناہوں کا ذکر کیا جاتا ہے، ان میں سے ایک رحمت الہی سے مایوسی ہے۔ یہ بے عملی کا نتیجہ ہے کہ انسان یہ سوچتا ہے کہ وہ بند گلی میں پہنچ گيا ہے اور اب کچھ نہیں ہو سکتا۔ یہ ایک مہلک زہر ہے۔

امام خامنہ ای

12 اپریل 2022