خطبہ ہائے انقلاب

مجھے اس بات کی تشویش نہیں ہے کہ کوئي بات کہی جائے، کسی پر تنقید کی جائے، نہیں! ایک شخص تنقید کرتا ہے اور دوسرا شخص جواب دیتا ہے۔ مجھے معاشرے میں ناانصافی کے رویے کے رائج ہو جانے کی طرف سے تشویش ہے۔ بے شمار خدمات انجام پاتی ہیں، انسان سب کو درکنار کر کے ایک ہی بات پر اٹک جاتا ہے، یہ صحیح نہیں ہے۔ البتہ یہ بات سبھی کے لیے کہی جا رہی ہے۔ ہم یہ بات کسی خاص شخص، کسی خاص گروہ، کسی خاص دھڑے سے نہیں کہہ رہے ہیں، یہ ہم سبھی سے عرض کر رہے ہیں۔ سبھی اس بات کی طرف سے چوکنا رہیں کہ ایک دوسرے کی امیج خراب نہ کریں۔ امیج بگاڑنے کا یہ ماحول، اچھا ماحول نہیں ہے۔ لوگوں کو بھی اچھا نہیں لگتا۔ اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ آپ بیٹھ کر فلاں عہدیدار یا فلاں دھڑے کی مذمت کریں تو لوگوں کو مزہ آئے گا اور وہ خوش ہوں گے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے۔ عوام کو کردار کشی کا ماحول اچھا نہیں لگتا۔

امام خامنہ ای

19 ستمبر 2008