آج اسلامی نظام کی سب سے اہم بات، انصاف ہے۔ آج ہم انصاف نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ تمام کوشش اور مجاہدت اس لیے ہے کہ معاشرے میں سماجی انصاف قائم ہو، اگر انصاف قائم ہو گيا تو انسانی حقوق اور انسانی عزت و شرف بھی حاصل ہو جائے گا اور انسان اپنے حقوق اور اپنی آزادی کو بھی حاصل کر لیں گے۔ بنابریں، انصاف ہر چیز کا محور ہے۔ آج بھی اسلامی نظام کے سامنے مغرب کا سامراجی نظام اور امریکا ہے جو عدل کا دشمن اور انصاف کا مخالف ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ وہ انصاف خواہشمند نہیں ہے، بلکہ وہ سرے سے انصاف کا مخالف ہے۔ آج اگر طے ہو کہ عدل سے کام لیا جائے تو سب سے پہلے جو لوگ عدل کا تازیانہ کھائیں گے وہ عالمی سامراج کے سرغنہ ہیں! یہ لوگ نہ تو عدل کا نام زبان پر لا سکتے  ہیں اور نہ ہی انصاف قائم کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں، اس لیے کہ یہ لوگ انصاف کے خلاف ہیں اور اسے غیر اہم بنانے کے لیے دنیا میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں۔

امام خامنہ ای

14/11/2003