اللہ کے بھیجے آسمانی ادیان نے جو الہی اور آسمانی جڑوں کے حامل ہیں، لوگوں میں بلا وجہ امیدوں کی جوت نہیں جگائی ہے، ایک حقیقت کو انھوں نے بیان کیا ہے۔ انسانوں کی خلقت اور بشریت کی طویل تاریخ میں ایک حقیقت موجود ہے اور وہ حقیقت یہ ہے کہ حق و باطل کے درمیان یہ مقابلہ آرائی ایک دن حق کی کامیابی اور باطل کی ناکامی پر ختم ہوگی اور اس دن کے بعد انسان کی حقیقی دنیا اور انسان کی منظور نظر زندگی شروع ہوگی اس وقت مقابلہ آرائی کا مطلب جنگ و دشمنی نہیں بلکہ خیر و خیرات میں سبقت کا مقابلہ ہوگا۔ یہ ایک حقیقت ہے جو تمام ادیان و مذاہب میں مشترک ہے۔

امام خامنہ ای

17 / اگست / 2008