ہائبرڈ جنگ میں فوجی حملے نہیں کئے جاتے، بلکہ مذہبی اور سیاسی اعتقادات پر حملے ہوتے ہیں، یہ جو سورہ ’’النَّاس‘‘ میں کہتے ہیں: ’’مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ ۔ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ ۔ مِنَ الْجِنَّۃ وَالنَّاسِ‘‘ (بار بار وسوسہ ڈالنے بار بار پسپا ہونے والے کے شر سے۔جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔ خواہ وہ جِنوں میں سے ہوں یا انسانوں میں سے۔) اس میں ’’خَنّاس‘‘ یہی غیر ملکی پروپگنڈہ مشینریاں اور ان کی باتوں کو دہرانے والے اندرونی عناصر، وسوسے پیدا کرتے ہیں کہ حقائق کو الٹ پلٹ کر دکھائیں اور ان کا مقصد ایک قوم کے عزم کو کمزور کردینا ہے، ان کا ہدف قوم کی امیدوں اور آرزوؤں کو کچل دینا ہے، چاہتے ہیں لوگوں میں اختلاف پھیلائیں، ملک میں دو گروہی ماحول ایجاد کریں، ملک کے قومی اقتدار کے سافٹ پاور کو قوم کے ہاتھوں سے لے لیں۔ یہ سافٹ پاور لوگوں کے ایمان ، لوگوں کے مذہبی اقدار و معیارات لوگوں کے قومی اقدار اور لوگوں کے اعتقادات سے پہچانے جاتے ہیں۔ جب وہ یہ کام انجام دے لیتے ہیں اس فکر میں رہتے ہیں کہ ملک میں افراتفری پھیلاکر ملک کا استحکام چھین لیں، بدامنی ایجاد کردیں اور اگر ممکن ہو تو اندرونی جنگ ایجاد کردیں، البتہ ان کو اس کوشش میں اب تک ناکامی ہاتھ لگی ہے اور (آئندہ بھی) ایسا ہی گا۔
امام خامنہ ای
21 / مارچ / 2023