چونکہ (میدان میں) لوگوں کی موجودگی بےحد اہم ہے آپ دیکھ رہے ہیں چھوٹے بڑے تمام شیاطین لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش میں ہیں، جیسا کہ ان کے سربراہ نے کیا تھا: ’’لَاُغْوِيَنّھم اَجْمَعِينَ‘‘، وہ مستقل طور پر گمراہ کرنے میں لگے رہتے ہیں، ان وسیع قسم کے ذرائع ابلاغ کے ذریعے کہ جس نے اب ہر طرح کی باتیں اور ہر طرح کا جھوٹ عام کردینا اور ہر غلط بات کا آراستہ ؤ پیراستہ کرنا اور دلیل و توجیہ پیش کردینا بہت آسان کردیا ہے۔ مسلسل طور پر معاشرے کے ذہنیت کی گہرائیوں تک کوئی نہ کوئی بات اتارتے رہنا ان کا مشغلہ بن گیا ہے، گمراہ کرتے رہتے ہیں: ’’لاُغْوِيَنّھمْ اَجْمَعِينَ‘‘، (اور سب کو گمراہ کروں گا) (سورہ حجر کی آیت ۳۹ کا ایک حصہ) تا کہ لوگوں کو، ان کے ایمان، ان کے اعتقاد، ان کی امید اور ان کی خود اعتمادی سے منصرف اور دور کردیں اور ان کو مایوس بنادیں ۔۔۔ یہ وہ کام ہیں جو دشمن کررہے ہیں۔

امام خامنہ ای 

10 / مارچ / 2023