رہبر انقلاب اسلامی نے جمعہ 23 جولائي 2021 کی صبح کووڈ 19 کی ایرانی ویکیسن کی دوسری خوراک لی۔ آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کووڈ 19 کی ایرانی ویکسین کوو ایران برکت کا پہلا ڈوز پچیس جون سنہ 2021 کو لیا تھا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے زور دیکر کہا کہ مغربی ممالک کا فرض ہے کہ ملت ایران پر لگائی گئی پابندیاں فورا ختم کریں اور جب فریق مقابل اپنے کسی بھی وعدے پر عمل نہ کرے تو ایران کا اپنے وعدوں پر عمل کرتے رہنا بے معنی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے گیارہویں پارلیمنٹ کے ارکان سے خطاب میں اس ایوان کو عوام کی امیدوں اور توقعات کا مظہر قرار دیا اور ملک کے اندر وسیع توانائیوں اور مستحکم انفراسٹرکچر کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں یقین ہے کہ ساری موجودہ مشکلات قابل حل ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی عدلیہ میں گزشتہ ایک سال کے اندر انجام پانے والی اصلاحات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اصلاحات کا عمل جاری رہنے اور عدلیہ کو عوام کے محور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
عالمی یوم قدس کی مناسبت پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امت اسلامیہ سے ٹی وی کے ذریعے براہ راست خطاب فرمایا۔ اس اہم خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے۔
بہار قرآن اور موسمِ ضیافت الٰہی ماہ مبارک رمضان کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی میزبانی میں ایک محفلِ قرآنی کا اہتمام کیا گیا۔ یہ نشست تہران کے مصلائے امام خمینی میں منعقد ہوئی اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اسے حسینیہ امام خمینی (رہ) سے متصل کیا يگا۔ روحانیت سے لبریز اس قرآنی محفل میں ایرانِ اسلامی کے معروف قُرّائے کرام نے اپنی روح پرور تلاوتِ قرآن کے ذریعے سامعین و ناظرین کو فیضیاب کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نیمہ شعبان اور امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آج جس وسیع اور عمیق پیمانے پر ایک نجات دہندہ کی ضرورت کا احساس ہو رہا ہے تاریخ میں اس کی مثالیں بہت کم ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای ہر سال نئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ سے ایرانی عوام کو خطاب فرماتے تھے۔ مگر اس بار کورونا وائرس کے سبب آپ نے سنہ ۱۳۹۹ ہجری شمسی کے آغاز پر ٹی وی کے ذریعے عوام کو خطاب کیا۔ آپ نے اپنے سالانہ خطاب میں میں امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ سے دوری کے احساس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اگرچہ ہم دور ہیں لیکن آپ کی یاد میں محو سخن ہیں، روحانی سفر میں منزل کی دوری کبھی رکاوٹ نہیں ہوتی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت اور یوم 'جانباز' (ایران میں جانباز ان مجاہدین کو کہا جاتا ہے جو دفاع وطن میں زخمی ہوکر جسمانی طور پر معذور ہو گئے ہوں۔) کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کر کے اسلامی انقلاب کے 'جانبازوں' کی قدردانی کی۔
1399 هجری شمسی کے آغاز پر حسب دستور امسال بھی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایرانی قوم کو ٹی وی کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے ایک اہم پیغام دیا ہے۔
نبی رحمت, ختم المرسلین, حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم بعثت اور نوروز کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایرانی عوام سے براہ راست خطاب میں بعثت الرسول کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے دینِ اسلام کی عظیم عید قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے عید بعثت و نبوت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں اس عید کی اہمیت کو درک کرنا اور سمجھنا چاہئے۔ 22 مارچ 2020 کے اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے سبھی انبیا کی بعثت کے مقصد کو سماجی اور اقتصادی انصاف قرار دیا اور فرمایا کہ معاشرے کی اعتقادی فضا میں ان مفاہیم اور تعلیمات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سیاسی قوت اور حکومت کی ضرورت ہوتی ہے۔ رہبر انقلاب نے فرمایا کہ امریکا ایرانی عوام کا سب سے زیادہ خبیث دشمن اور امریکی حکام جھوٹے، بے شرم، لالچی، سنگ دل، بے رحم اور دہشت گرد ہیں اور مغرب نے کبھی بھی سماجی انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا ہے۔
نبی رحمت ختم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم بعثت اور نوروز کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اپنی سالانہ روایت کے تحت اتوار کے روز ایرانی عوام سے براہ راست خطاب فرمایا۔ آپ نے اپنے سالانہ خطاب میں بعثت الرسول (ص) کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے دینِ اسلام کی عظیم عید قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے قومی کمیشن اور وزارت صحت کی تدابیر اور قومی رضاکار مہم کی قدردانی کی۔
رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی مسلح فورسز کے جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل باقری کے نام ایک فرمان جاری کیا ہے جس میں آپ نے کورونا وائرس کے مقابلے میں مسلح فورسز کی طرف سے عوام کو پہنچائی جانے والی خدمات کی قدردانی کی ہے اور ان خدمات کو ایک طبی و معالجاتی کمانڈ کے تحت لاکر مزید منظم کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ ان شواہد و قرائن کے مد نظر جو 'بایولوجیکل حملے' کے امکانات کی جانب اشارہ کرتے ہیں، یہ اقدام بایولوجیکل دفاع کی فوجی مشق کا بھی مصداق ہو سکتا ہے اور اس سے قومی توانائی و اقتدار میں بھی استحکام پیدا ہوگا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے تعلق سے ملک کے وزیر صحت، ان کے ساتھیوں، ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی شعبے سے وابستہ سبھی افراد کی جد و جہد کو سراہا۔