حجۃ الاسلام والمسلمین حبیب اللہ بابائی نے، جو باقر العلوم یونیورسٹی میں اسلامی تمدن و اقوام کی تاریخ کے شعبے میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں، Khamenei.ir کو دیے گئے انٹرویو میں شہید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ کے موقع پر رہبر انقلاب کے پیغام میں ان شہداء کے لیے استعمال ہونے والے "عزت کے اوج پر فائز" اور ان کی روح اور راہ کی "ہر دن مزید سربلندی" جیسے فقروں کی وضاحت کی۔
بیروت میں گزشتہ روز شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ میں کثیر تعداد میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ویب سائٹ khamenei.ir بھی اس پروگرام کی کوریج کے لیے موجود تھی۔ اس پروگرام کی تصویری رپورٹ ملاحظہ فرمائيے۔
سید حسن نصر اللہ کا پاکیزہ جسم، جہاد فی سبیل اللہ کی سرزمین پر سپرد خاک کیا جائے گا لیکن ان شاء اللہ ان کی روح اور ان کی راہ ہر دن پہلے سے زیادہ سرفراز ہو کر جلوہ نما ہوگی اور اس راستے پر چلنے والوں کی رہنمائي کرتی رہے گي۔
شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب کے پیغام کا ایک حصہ
21 فروری 2025
دشمن جان لے کہ غاصبانہ قبضے، ظلم اور سامراج کے خلاف مزاحمت ختم ہونے والی نہیں ہے اور اللہ کے حکم سے اپنی منزل مقصود پر پہنچنے تک جاری رہے گی۔
شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب کے پیغام کا ایک حصہ
21 فروری 2025
مجاہد کبیر اور خطے میں مزاحمت کے ممتاز رہنما حضرت سید حسن نصر اللہ اعلی اللہ مقامہ، اس وقت عزت کی اوج پر ہیں۔ ان کا پاکیزہ جسم، جہاد فی سبیل اللہ کی سرزمین پر سپرد خاک کیا جائے گا لیکن ان شاء اللہ ان کی روح اور ان کی راہ ہر دن پہلے سے زیادہ سرفراز ہو کر جلوہ نما ہوگی اور اس راستے پر چلنے والوں کی رہنمائي کرتی رہے گي۔
شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب کے پیغام کا ایک حصہ
21 فروری 2025
بسم اللہ الرحمن الرحیم
قال اللّہ عزّ و جل: وَ لِلّٰہِ العِزَّۃُ وَ لِرَسولِہِ وَ لِلمُؤمِنینَ وَ لٰکِنَّ المُنافِقینَ لا یَعلَمون.(1)
مجاہد کبیر اور خطے میں مزاحمت کے ممتاز رہنما حضرت سید حسن نصر اللہ اعلی اللہ مقامہ، اس وقت عزت کے اوج پر ہیں۔ ان کا پاکیزہ جسم، جہاد فی سبیل اللہ کی سرزمین پر سپرد خاک کیا جائے گا لیکن ان شاء اللہ ان کی روح اور ان کی راہ ہر دن پہلے سے زیادہ سرفراز ہو کر جلوہ نما ہوگی اور اس راستے پر چلنے والوں کی رہنمائي کرتی رہے گي۔
دشمن جان لے کہ غاصبانہ قبضے، ظلم اور سامراج کے خلاف مزاحمت ختم ہونے والی نہیں ہے اور اللہ کے حکم سے اپنی منزل مقصود پر پہنچنے تک جاری رہے گي۔
جناب سید ہاشم صفی الدین رضوان اللہ علیہ کا نیک نام اور نورانی چہرہ بھی اس خطے کی تاریخ کا ایک درخشاں ستارہ ہے۔ وہ لبنان میں مزاحمت کی قیادت کے قریبی مددگار اور اٹوٹ حصہ تھے۔
خدا اور اس کے صالح بندوں کا سلام ہو ان دو سرفراز مجاہدوں اور دیگر بہادر و فداکار مجاہدوں پر جو حالیہ عرصے میں شہید ہوئے اور اسلام کے تمام شہیدوں پر۔ اور میرا خصوصی سلام ہو آپ پر اے میرے عزیز فرزندو! لبنان کے شجاع جوانو۔
سید علی خامنہ ای
21 فروری 2025
(1) سورۂ منافقون، آيت 8، (اگرچہ) ساری عزت تو صرف اللہ، اس کے رسول اور مؤمنین کے لیے ہے لیکن منافق لوگ (یہ حقیقت) نہیں جانتے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای کی نمائندگي میں ایک چار رکنی وفد شہید نصر اللہ اور شہید صفی الدین کے جلوس جنازہ کے پروگرام میں شرکت کے لیے بیروت پہنچا ہے۔
ہم سب سید عزیز کی شہادت پر غمزدہ اور ان کے سوگوار ہیں۔ البتہ ہماری عزاداری افسردگی، ذہنی انتشار اور مایوسی کے معنی میں نہیں ہے۔ یہ سید الشہداء امام حسین ابن علی علیہما السلام کی عزاداری جیسی ہے۔
حزب اللہ اور شہید سید نے غزہ کا دفاع اور مسجد الاقصیٰ کے لیے جہاد کرکے اور غاصب و ظالم صیہونی حکومت پر وار کر کے پورے علاقے کی حیاتی خدمت کی راہ میں قدم بڑھایا۔ خدا کا سلام ہو شہید قائد نصر اللہ پر۔
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیکریٹری جنرل جناب زیاد نخالہ نے حال ہی میں Khamenei.ir کے عربی سیکشن سے خصوصی گفتگو کی۔ انھوں نے جنگ بندی کے مذاکرات میں صیہونی حکومت کی لاچاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائيل اپنے قیدیوں کی رہائی کے لیے سمجھوتے پر عمل کرنے کے لیے مجبور ہے، خاص کر اس لیے کہ باقی بچے قیدیوں میں فوجی اور جنرل بھی موجود ہیں۔ انھوں نے فلسطین کے دفاع میں حزب اللہ کے کردار کی قدردانی کرتے ہوئے شہید سید حسن نصر اللہ کو"فلسطین کا سید الشہداء" بتایا۔ جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے پرشکوہ جلوس جنازہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فلسطینی مزاحمتی گروہ پوری طاقت کے ساتھ ان دو شہیدوں کے جلوس جنازہ میں شرکت کریں گے۔ ذیل میں ان کے اس انٹرویو کے کچھ اہم حصے پیش کیے جا رہے ہیں۔
شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ سے پہلے بیروت میں لبنان، عراق، ایران اور دیگر ملکوں کے شیعہ عزاداروں کی انجمنوں کی عزاداری کے سلسلے میں KHAMENEI.IR کی تصویری رپورٹ۔
یوم بعثت پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) پر 28 جنوری 2025 کو ملک کے حکام، اسلامی ملکوں کے سفیروں اور مختلف عوامی طبقات سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں بعثت پیغمبر کو تاریخ انسانیت کے عظیم ترین واقعات میں سے ایک واقعہ قرار دیا اور حالات حاضرہ کے تعلق سے کچھ نکات بیان کئے۔
خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 17 دسمبر 2024 کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت اور یوم نسواں سے قبل پورے ملک کے مختلف شعبوں سے وابستہ خواتین سے ملاقات میں اہم خطاب کیا۔(1)
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے:
مزاحمتی محاذ کی حالیہ فتوحات اور اپنے اہداف کے حصول میں دشمن کی ناکامی کے ساتھ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اس محاذ کی حتمی فتح اور صیہونی حکومت کے شر کے خاتمے کے لیے بعض دعائیں پڑھنے کی رہنمائي کی ایک درخواست کے جواب میں قرآن مجید کے سورۂ فتح، صحیفۂ سجادیہ کی چودھویں دعا اور دعائے توسل پڑھنے کی سفارش کی۔ یہ خبر حجت الاسلام و المسلمین حاج علی اکبری نے کرمان میں شہید الحاج قاسم سلیمانی کے مزار پر کچھ جوانوں کے اجتماع میں دی ہےجسے رہبر معظم کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR پیش کر رہی ہے۔
حزب اللہ کی ماہیت، اس کے ڈھانچے اور اس کے عقائد پر روشنی ڈالنے والی ایک تحریر۔ اس میں حزب اللہ کے قیام، اس وقت کے حالات اور ناقابل شکست سمجھی جانے والی صیہونی حکومت کے مقابلے میں اس کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گيا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی سے انتھک مجاہد شہید سید حسن نصر اللہ کی ملاقاتوں کے پہلی بار سامنے آنے والے کچھ گوشے ایک ویڈیو ڈاکیومینٹری کی صورت میں پیش کیے جا رہے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 7 نومبر 2024 کو رہبر انقلاب کا انتخاب اور ان کی کارکردگی کی نگرانی کرنے والے والی چھٹی ماہرین اسمبلی 'مجلس خبرگان رہبری' کے دوسرے سیشن کے اختتام پر اسمبلی کے اراکین سے خطاب کیا۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب:
حزب اللہ مضبوط ہے، لڑ رہی ہے۔ جی ہاں! جناب سید حسن نصر اللہ جیسی نمایاں اور اہم شخصیت ان کے درمیان نہیں ہے لیکن حزب اللہ طاقت اور جذبے کے ساتھ بحمد اللہ موجود ہے اور دشمن اس تنظیم پر غلبہ حاصل نہیں کر سکا ہے اور نہ ہی کر سکے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جمعرات 7 نومبر 2024 کی صبح رہبر انقلاب کا انتخاب کرنے والے ماہرین کی اسمبلی مجلس خبرگان کے ارکان سے ملاقات کی۔
لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ شہید سید حسن نصر اللہ اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ شہید یحیی سنوار نے اپنی شہادت سے کافی پہلے کچھ وعدے کیے تھے جو "وعدۂ صادق" تھے۔ کچھ وعدے ان کی حیات میں ہی پورے ہوئے اور کچھ ان کی شہادت کے بعد۔ اس مقالے میں ان کے انہی سچے وعدوں پر ایک نظر ڈالی گئي ہے۔
اگر شہید سنوار جیسے افراد نہ ہوتے جو آخری لمحے تک لڑتے رہتے تو خطے کا مستقبل کسی اور طرح کا ہوتا۔ اگر شہید سید حسن نصر اللہ جیسے باعظمت افراد نہ ہوتے تو حرکت کسی اور طرح کی ہوتی، اب جب ایسے لوگ ہیں تو، حرکت کسی اور طرح کی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ کی صبح صوبۂ فارس کے 15 ہزار شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کانفرنس کی منتظمہ کمیٹی سے ملاقات میں خطے کے واقعات اور مزاحمتی محاذ کی استقامت و مجاہدت کو علاقے کے مستقبل اور تاریخ میں بڑی تبدیلی بتایا اور 50 ہزار سے زیادہ بے قصور انسانوں کے قتل عام کے باوجود مزاحمت کو ختم کرنے میں صیہونی حکومت کی شکست پر زور دیتے ہوئے مغربی تہذیب و تمدن اور مغربی حکام کی رسوائي کو زیادہ بڑی شکست قرار دیا اور کہا کہ شیطانی محاذ کے مقابلے میں مزاحمتی محاذ کی صف آرائي میں، فتح مزاحمتی محاذ کی ہے۔