تمام مسلمان بھائي ہیں اور انھیں آپس میں متحد رہنا چاہیے، ان میں تفرقہ نہیں ہونا چاہیے ... ان لوگوں پر، جن پر ساری چیزیں منحصر ہیں اور قوم کے تمام طبقوں پر اسلام کی حفاظت کی ذمہ داری ہے۔ یہ ذمہ داری، ایسی ذمہ داری ہے جو اسلام کے لحاظ سے سب سے بڑی ذمہ داریوں اور فرائض میں ہے اور یہ چیز افہام و تفہیم کے بغیر اور پوری قوم کی اخوت کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی۔ مومنین، اخوۃ (بھائي) ہیں۔ اگر یہ ایمانی اخوت ہمارے پورے ملک میں قائم رہے اور ہر شخص صرف خود کو نہ دیکھے، مقصد پر نظر رکھے اور خود کو مقصد کے لیے وقف کر دے تو کوئي بھی اس ملک کو ٹیڑھی نظروں سے نہیں دیکھ سکتا ... بڑی طاقتیں وہاں بیٹھی ہوئي ہیں تاکہ اپنے پٹھوؤں کے ذریعے اس ملک میں راستے بنا لیں، خود اس ملک کے لوگ ان کے لیے راستہ صاف کر دیں۔ وہ طاقتیں براہ راست آپ کے مقابلے پر نہیں آئيں گي، وہ ان راستوں کے ذریعے، ان بکے ہوئے قلموں کے توسط سے اور ان پلید افکار کے ذریعے جنھیں انھوں نے خرید رکھا ہے، آپ کے مقابلے پر آئيں گي اور آپ کے درمیان افواہیں پھیلا کر اور دروغگوئي سے کام لے کر ہر ایک کو دوسرے سے بدگمان کر دیں گي۔
امام خمینی
11/5/1983