امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ امریکا بڑا شیطان ہے اور قرآن مجید کہتا ہے: "اِنَّما یُریدُ الشَّیطانُ اَن یُوقِعَ بَینَکُمُ العَداوَۃَ وَ البَغضاءَ فِی الخَمرِ وَ المَیسِر" (سورۂ مائدہ، آيت 91، شیطان تو بس یہی چاہتا ہے کہ تمھارے درمیان شراب اور جوئے کے ذریعے بغض و عداوت ڈالے۔) اس خمر و میسر (شراب اور جوئے) کی کوئي خصوصیت نہیں ہے، یعنی شیطان چاہتا ہے کہ تمھارے درمیان دشمنی اور کینہ پیدا کرے جس کے لیے اس کا ایک ہتھکنڈہ شراب اور جوا ہے؛ اگر وہ دوسرے ہتھکنڈوں سے دشمنی اور کینہ پیدا کر سکے تو وہ ضرور یہ کام کرے گا، یہ فطری بات ہے۔ تو اِنَّما یُریدُ الشَّیطانُ اَن یُوقِعَ بَینَکُمُ العَداوَۃَ وَ البَغضاءَ جہاں بھی آپ دشمنی اور کینہ دیکھیں، آپ کو شیطان کا ہاتھ بھی وہاں دکھائي دینا چاہیے۔ اب رہا یہ سوال کہ اس کا کس طرح علاج کیا جا سکتا ہے؟ تو یہ ایک دوسری بحث ہے، ہر جگہ کسی ایک خاص طریقے سے علاج کیا جا سکتا ہے، اس کے لیے سوچنا اور علاج کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔ ہمیں دشمن کی شیطانی سازشوں کی طرف سے چوکنا رہنا چاہیے۔

امام خامنہ ای
3/9/2022