صلہ رحمی یعنی قرابتداروں سے حسن سلوک، سماجی تعلقات کے وسیلوں اور سماجی رابطے کے چینلوں میں سے ایک ہے، چنانچہ اگر رشتہ داروں کے درمیان آپس میں تعلقات برقرار رہیں، تو قدرتی طور پر جو ان میں خوش اطوار، خوش رفتار اور خوش گفتار ہیں اچھی چیزیں اور خوبیاں آپس میں ایک دوسرے کی طرف منتقل کرسکتے ہیں، پڑوسیوں کی طرف، اپنے مصاحب یعنی جو ہمارے سفر میں، ہمارے دفاتر میں یا جن جگہوں پر ہم روزمرہ کی آمد و رفت رکھتے ہیں، ہمارے ہمراہ ہوتے ہیں آتے جاتے ہیں، انکے ساتھ محبت سے پیش آئیں، مہربانی سے پیش آئیں، یہ بہت اہم ہے۔ فرض کیجئے وہ شخص جو آپ کے ساتھ ہے یا آپ کا دوست ہے اس کے ساتھ الفت سے پیش آنا اور محبت کا اظہار کرنا چاہئے۔ (نیک عادتوں میں سے) ایک چیز مہمان کی خاطر مدارات بھی ہے، مہمان بلانا اور خاطر مدارات کرنا بھی ہے، یہ ان خصوصیات میں سے ہے جو اسلام میں ہے، کیونکہ اسلام میں مہمان کا احترام و عزت کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ 

امام خامنہ ای

04 /  مارچ / 2019