اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلامی انقلاب کی بقا کا راز وہی ہے جو اس کی کامیابی کا راز ہے اور کامیابی کا راز پوری قوم کو معلوم ہے، آئندہ نسلیں تاریخ میں پڑھیں گی کہ اس کے دو اصلی و بنیادی رکن ہیں، ایک اعلی ہدف و مقصد کے تحت اسلامی حکومت کے قیام کا الہی جذبہ اور دوسرے ملک میں اسی ہدف و مقصد کے لئے قومی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اجتماع۔ چنانچہ میری طرف سے موجودہ اور آئندہ تمام نسلوں کے لئے یہ وصیت ہے کہ اگر آپ لوگ چاہتے ہیں کہ اسلام اور اللہ کی حکومت (ملک میں) برقرار رہے اور سامراج نیز استحصال کرنے والے بیرونی اور اندرونی گروہوں کے ہاتھ قطع ہوجائیں تو اسی الہی جذبے کو کہ جس کی قرآن حکیم میں خود خداوند کریم نے سفارش فرمائی ہے اپنے ہاتھ سے نہ جانے دیجئے گا اور (خیال رہے) کہ اس الہی جذبے کے مقابل جو (انقلاب کی) کامیابی و بقا کا راز ہے، اصل ہدف کو بھول کر آپس میں اختلاف اور تفرقہ ایجاد کرنا ہے۔

امام خمینی

15 / فروری / 1983