قوانین کی پابندی اور اخوت، مروت، لالچ سے دوری، دوسروں کے حقوق کو پامال نہ کرنا اور وقت کا خیال رکھنا – چاہے اپنا وقت ہو یا دوسروں کا – ٹریفک کے قانونوں کی پابندی، مالی اور تجارتی مسائل وغیرہ کی پابندی، ڈسپلن کے مصادیق میں سے ہے۔ ڈسپلن کا ایک اہم مصداق یہ ہے کہ معاشرے میں ہماری کارکردگي اور ان فکری و...
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے پرہیزگار عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین عباس علی اختری کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر انقلاب کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
اگر انسان حقیقی معنی میں اپنی غلطیوں اور خطاؤں وغیرہ کے لیے خداوند عالم سے مغفرت طلب کرے تو اللہ تعالی اس کا جواب دیتا ہے، یہ قرآن مجید کی صریحی آيت ہے۔ جن لوگوں نے مغفرت طلب کی اور خداوند عالم سے کہا کہ وہ ان کی مدد کرے، ان کے لیے ا للہ کا جواب یہ تھا: فَآتَاھُمُ اللَّہُ ثَوَابَ الدُّنْ...
اسلامی جمہوریہ، اس وقت حقیقی معنی میں اسلامی جمہوریہ ہے جب وہ امام خمینی کے ٹھوس نظریات کی سمت میں سنجیدگي سے بڑھے، وہی چیزیں جو ان کی پاکیزہ حیات میں پیش کی گئي تھیں، جو نعروں کی صورت میں سامنے تھیں۔ ہم جہاں بھی ان نعروں کے ساتھ آگے بڑھے، ہم نے ترقی کی، ہمیں فتح حاصل ہوئي، سربلندی حاصل ہوئي، دنیوی ...
پہلوی سلطنت نے ہماری چراگاہوں کو، جو بہت عمدہ چراگاہیں ہیں، اغیار کو سونپ دیا۔ ایک چراگاہ کو، جس کے بارے میں ماہرین نے کہا کہ وہ مویشی پالنے کے لحاظ سے دنیا کی سب سے اچھی چراگاہوں میں سے ایک ہے، برطانیہ کی ملکہ کو اور اس کمپنی کو دے دیا جس میں اس کی حصہ داری تھی۔ لوگوں کو جنگلوں میں جانے سے منع کر د...
(میاں بیوی کا) دل چاہتا ہے کہ جب گھر میں داخل ہوں تو انھیں سکون، امن، آرام اور آسودگي کا احساس ہو ... سبھی انسانوں کو اس امن و سکون کی ضرورت ہے۔ لہذا جب آپ قرآن مجید کو دیکھتے ہیں تو آپ کو پتہ چلتا ہے کہ جب شادی کا مسئلہ آتا ہے تو وہ کہتا ہے: وَجَعَلَ مِنْھَا زَوْجَھَا لِيَسْكُنَ اِلَيْھَا تاکہ وہ (...
بشر کو اس انتظار کی ضرورت ہے اور امت اسلامیہ کو تو بدرجہ اولی اس کی احتیاج ہے۔ یہ انتظار انسان کے دوش پر کچھ فرائض ڈال دیتا ہے۔ جب انسان کو یقین کامل ہے کہ اس طرح کا مستقبل آنے والا ہے، چنانچہ قرآن کی آیات میں بھی اس کا ذکر ہے "و لقدكتبنا فى الزّبور من بعد الذّكر انّ الارض يرثھا عبادى الصّالحون. ا...
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شیراز میں حضرت احمد ابن موسی کاظم علیہ السلام المعروف بہ شاہچراغ کے روضے پر دہشت گردانہ حملے کے بعد ایک پیغام جاری کیا ہے۔پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
اگر ہم انصاف پسندی اور انقلاب پسندی کے نام پر اخلاقیات کو پامال کر دیں تو ہم نے اپنا نقصان کیا ہے، امام خمینی کی دکھائي ہوئي راہ سے منحرف ہو گئے ہیں۔ اگر انقلاب پسندی کے نام پر، انصاف پسندی کے نام پر ہم اپنے بھائيوں، مومن عوام اور فکری لحاظ سے اپنے مخالف لوگوں کی یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ نظام پر عقید...
ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ اس معاشرے کا کیا حال ہوا جس نے عالم اسلام کے پہلے سربراہ کے نواسے، خلیفۂ مسلمین کے بیٹے، علی ابن ابی طالب کے بیٹے حسین بن علی علیہ السلام کے کٹے ہوئے سر کو اسی شہر میں گھمایا جہاں ان کے پدر بزرگوار مسند خلافت پر بیٹھا کرتے تھے اور کسی پر کوئي اثر نہیں ہوا! ... قرآن مجید نے ہمی...