اسلامی جمہوریہ، اس وقت حقیقی معنی میں اسلامی جمہوریہ ہے جب وہ امام خمینی کے ٹھوس نظریات کی سمت میں سنجیدگي سے بڑھے، وہی چیزیں جو ان کی پاکیزہ حیات میں پیش کی گئي تھیں، جو نعروں کی صورت میں سامنے تھیں۔ ہم جہاں بھی ان نعروں کے ساتھ آگے بڑھے، ہم نے ترقی کی، ہمیں فتح حاصل ہوئي، سربلندی حاصل ہوئي، دنیوی فائدے بھی حاصل ہوئے۔ جہاں بھی ہم نے ان نعروں سے پسپائي اختیار کی اور تساہلی سے کام لیا، وہاں ہم نے میدان دشمن کے ہاتھوں میں دے دیا، ہم کمزور ہو گئے، ہمیں پیچھے ہٹنا پڑا، ہمیں عزت حاصل نہیں ہوئي، دشمن زیادہ جری ہو گيا، وہ زیادہ آگے بڑھ آيا، مادی لحاظ سے بھی ہم نے نقصان اٹھایا ... اسلامی نظام کو حقیقی معنی میں، اسلامی ہونا چاہیے اور روز بروز اسلام کی بنیادی تعلیمات سے زیادہ قریب ہونا چاہیے، یہی چیز بند گرہوں کو کھولے گي، مشکلات کو حل کرے گي، یہی چیز معاشرے کو عزت و طاقت عطا کرے گي۔

امام خامنہ ای

11/9/2009