رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ 'بسیج' (رضاکار فورس) کی مناسبت سے ملک بھر سے آنے والے رضاکاروں سے ملاقات میں بسیج فورس کی تشکیل کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔ آپ نے 26 نومبر 2022 کو اپنے خطاب میں اس ادارے کی کلیدی اہمیت و گراں قدر خدمات کو بیان کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے مغربی ایشیا کے علاقے کی اسٹریٹیجک اہمیت، اس علاقے میں مغربی طاقتوں کے اغراض و مقاصد اور سازشوں کا جائزہ لیا، ساتھ ہی ان سازشوں کو ناکام بنانے میں ایران کے کلیدی رول پر بھی روشنی ڈالی۔
خطاب حسب ذیل ہے؛