یوم استاد کی مناسبت سے ایران بھر سے آئے ہوئے اساتذہ اور دانشوروں نے رہبر انقلاب سے 11 مئی 2022 کی صبح ملاقات کی۔
اس ملاقات میں آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تعلیم و تربیت کے ادارے کو ایک تمدن ساز نسل کی پرورش کرنے والا ادارہ بتایا اور ٹیچروں کی خدمات خاص طور پر کورونا کی وبا کے دوران ان کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے ان کے معاشی مسائل کو حل کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے۔