رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 1395/03/16 ہجری شمسی مطابق 5 جون 2016 کو نو تشکیل شدہ دسویں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ارکان سے ملاقات میں پارلیمنٹ 'مجلس شورائے اسلامی' کی سرلوحہ امور کی حیثیت اور اقتدار و عظمت کو قائم رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور ایوان کے اندر بہترین انداز میں قانون سازی کئے جانے کے لوازمات کا ذکر کیا۔