قائد انقلاب اسلامی نے آئندہ چودہ جون کے انتخابات کے سلسلے میں ملت ایران کے پرجوش اور شجاعانہ طرز عمل کو اسلامی انقلاب اور اسلامی نظام کے لئے عظیم کامیابیوں کا ضامن قرار دیا۔ قائد انقلاب اسلامی نے عوام کو سفارش کی کہ صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے نعروں اور بیانوں کا دقت نظری سے جائزہ لیں تا کہ اصلح یعنی موزوں ترین فرد کا انتخاب کر سکیں۔