"مزاحمتی معیشت، اقدام اور عمل" کا سال

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہجری شمسی سال 1395 مطابق 20 مارچ 2016 الی 20 مارچ 2017 کے آغاز کی مناسبت سے اپنے سالانہ پیغام میں نئے سال کو مزاحمتی معیشت، اقدام اور عمل کے سال سے موسوم کیا۔

نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے نئے سربراہ کی تقرری

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آئی آر آئی بی کے سربراہ محمد سرافراز کا استعفا قبول کرتے ہوئے ایک حکمنامہ جاری کرکے جناب عبد العلی علی عسکری کو قومی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کا نیا سربراہ منصوب کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے محمد سرافراز کی انقلابی خدمات کی قدردانی کی۔

ماہرین اسمبلی کے پانچویں دور کے آغاز کی مناسبت سے پیغام

پانچویں ماہرین اسمبلی کی کارکردگی کے آغاز کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسمبلی کے نو منتخب ارکان کو عوام کا اعتماد حاصل کرنے کی مبارکباد دی اور فرمایا کہ اس عظیم الشان اسمبلی کی اہمیت اس ذمہ داری کی وجہ سے ہے جو اس کے دوش پر ہے اور یہ ذمہ داری ملک پر حکمفرما نظام کی اسلامی و انقلابی ماہیت کی صحیح اور ہمہ جہتی حفاظت و پاسبانی اور اس نظام کے ایک دوسرے سے وابستہ اداروں کی اعلی اور گراں قدر اہداف کی جانب رہنمائی ہے۔

دسویں پارلیمنٹ کے اپنا کام شروع کرنے کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دسویں پارلیمنٹ کی تشکیل کے موقع پر مقننہ کے نام ایک پیغام جاری کیا جو افتتاحیہ تقریب میں پڑھا گیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس پیغام میں پارلیمانی انتخابات میں عوام کی پرجوش شرکت کی قدردانی کرتے ہوئے پارلیمنٹ 'مجلس شورائے اسلامی' کے ارکان کو استقامتی معیشت کے تقاضوں کے مطابق کام کرنے، اسلامی ثقافت کی ترویج اور اسے گہرائی تک اتارنے، اسی طرح جماعتی چپقلشوں سے دور رہنے اور ذاتی خواہشات کو قومی مفادات پر ترجیح دینے سے اجتناب کی دعوت دی۔

شہید بابائی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

مقدس دفاع کے سربلند پائلٹ جنرل عباس بابائی شہید کی محترم اہلیہ کے انتقال پر آپ کے بچوں اور دیگر سوگواروں اور اس خاندان سے عقیدت رکھنے والوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحومہ کے لئے مغفرت و رحمت خداوندی کی دعا کرتا ہوں۔

نامور بزرگ شاعر حمید سبزواری کے انتقال پر تعزیتی پیغام

نامور معاصر شاعر جناب ممتحنی معروف بہ حمید سبزواری کے انتقال کی اندوہناک خبر ملی۔ یہ لازوال اور پرافتخار نام شعر و ادب کے میدان میں انقلاب کے دفاع میں اس سخت کوش اور شجاع فنکار کی گراں قدر خدمات کی یاد دلاتا ہے۔

ملٹری سروس کرنے والے نوجوانوں کی سڑک حادثے میں موت پر تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کرکے ملٹری سروس کرنے والے نوجوانوں کی جانکاہ سڑک حادثے میں موت پر تعزیت پیش کی اور زور دیکر کہا کہ اس حادثے کے سلسلے میں حکام تمام لازمی اقدامات انجام دیں۔ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے؛ بسم ‌الله ‌الرّحمن‌ الرّحیما...

میجر جنرل باقری مسلح فورسز کے چیف آف اسٹاف منصوب

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکمنامہ جاری کرکے میجر جنرل محمد حسین باقری کو مسلح فورسز کا چیف آف اسٹاف منصوب کی۔

ریو اولمپکس 2016 کے ایرانی کھلاڑیوں کے کارواں کے لئے شکرئے کا پیغام

1395/06/02 رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ریو اولمپکس 2016 میں اسلامی جمہوریہ ایران کے میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں اسی طرح دیگر کھلاڑیوں اور ان کے محنتی کوچ حضرات کے پورے کارواں کا شکریہ ادا کیا۔

حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای کا پیغام

بسم الله الرحمن الرحیمو الحمدلله رب العالمین و صلّی الله علی سیدنا محمد و آله الطیبین و صحبه المنتجبینو من تبِعَهم بِاِحسانٍ الی یوم الدین. دنیا بھر کے مسلمان بھائیو اور بہنو!مسلمانوں کے لئے موسم حج، لوگوں کی نظر میں شکوہ و افتخار کا موسم اور خالق کی بارگاہ میں دل کو منور کرنے اور خشوع و مناجات کا موسم ہے۔ حج ایک ملکوتی، دنیاوی، خدائی اور عوامی فریضہ ہے۔ ایک طرف تو یہ فرامین؛ «فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَذِكْرِكُمْ آبائکمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا»(1) اور «وَاذْكُرُوا اللَّهَ فِي أَيَّامٍ مَّعْدُودَاتٍ» (2) اور دوسری جانب یہ خطاب: «الَّذِي جَعَلْنَاهُ لِلنَّاسِ سَوَاءً الْعَاكِفُ فِيهِ وَالْبَادِ» (3) حج کے لا متناہی اور گوناگوں پہلوؤں کو روشن کرتے ہیں۔