یورپ میں طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے نام قائد انقلاب اسلامی کا پیغام

قائد انقلاب اسلامی نے یورپ میں زیر تعلیم ایرانی طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے انچاسویں اجلاس کے نام اپنے پیغام میں زور دیکر کہا کہ حصول علم کو فکر کی پرورش اور ان دونوں کو تقوا و پاکدامنی سے متصل کر دیجئے۔ ایسی صورت میں ملک کا کوئی بھی سرمایہ آپ جیسے نوجوانوں کے وجود کی دولت کے برابر نہیں ہوگا۔

سابق صدر احمدی نژاد کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

پرہیزگار اور انقلابی خاتون کے انتقال پر جناب عالی اور دیگر اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحومہ کے لئے اللہ تعالی سے رحمت و مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔

بریگيڈیئر جنرل اشتری ایران کے پولیس سربراہ منصوب کئے گئے

قائد انقلاب اسلامی اور مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل حسین اشتری کو اسلامی جمہوریہ ایران کا پولیس سربراہ منصوب کیا اور ٹرم پورا کرنے والے پولیس سربراہ بریگيڈیئر جنرل اسماعیل احمدی مقدم کی خدمات اور بلا وقفہ مساعی کی قدردانی کی۔

نئے ہجری شمسی سال 1394 کے آغاز پر قوم کے نام پیغام

میری نظر میں اس سال کو حکومت اور عوام کے درمیان وسیع تعاون کا سال قرار دینا چاہئے۔ میں نے اس سال کے لئے اس نعرے کا انتخاب کیا ہے؛ 'حکومت اور عوام، ہمدلی و ہم زبانی' میں امید کرتا ہوں کہ یہ نعرہ جامہ عمل پہنے گا اور اس نعرے کے دونوں 'پلڑے' یعنی ہماری عزیز قوم ، ہماری عظیم قوم، ہماری بلند ہمت اور شجاع قوم، ہماری با بصیرت اور دانا قوم اسی طرح خدمت گزار حکومت دونوں اس نعرے پر حقیقی معنی میں عمل کریں گے اور اس کے اثرات و ثمرات کا مشاہدہ کریں گے۔

قائد انقلاب اسلامی کی خواہر گرامی کی تشییع جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان

1394/01/02 ہجری شمسی مطابق 22 مارچ 2015 قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی ہمشیرہ محترمہ سیدہ فاطمہ حسینی خامنہ ای کے انتقال کے بعد قائد انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپائگانی نے ایک بیان جاری کرکے قائد انقلاب اسلامی کو تعزیت پیش کی اور قم اور تہران میں مرحومہ کی تشییع جنازہ اور ایصال ثواب کی مجلس کے وقت اور جگہ کا اعلان کیا۔

فری اسٹائل کشتی کی قومی ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کی فری اسٹائل کشتی کی ٹیم نے امریکا میں عالمی چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی۔ اس کامیابی پر قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہنیتی پیغام جاری کیا اور ایرانی کشتی گیروں اور ان کے کوچ حضرات کی قدردانی کی۔

معلم اخلاق، مفسر اور محدث سید ہاشم میر دامادی نجف آبادی کی یاد میں منعقدہ سیمینار کے نام پیغام

1394/01/25 ہجری شمسی مطابق 14 اپریل 2015 قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے عظیم المرتبت عالم دین، باعمل اور متقی مذہبی رہنما آیت اللہ الحاج سید ہاشم نجف آبادی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ سیمینار کے نام پیغام میں عالم ربانی کی قدردانی کو شائستہ قدم قرار دیا۔

تائیکوانڈو کی قومی ٹیم کی شاندار فتح پر تہنیتی پیغام

ایران کی قومی تائيکوانڈو ٹیم کی روس کے بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار فتح اور چیمپیئن شپ حاصل کرنے پر قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک تہنیتی پیغام جاری کرکے ٹیم کے ارکان اور متعلقہ عہدیداران کی قدردانی کی۔

دفاع مقدس کے شہدا کی جذباتی تشییع جنازہ پر عوام کی قدردانی

اللہ تعالی کا درود و سلام ہو عزیز شہیدوں پر جنھوں نے اپنے ایثار سے اسلامی وطن کی بلندیوں پر توحید کی شمع روشن کی۔ اللہ کا درود و سلام ہو مظلوم غوطہ خور شہیدوں پر جنھوں نے اپنے ظہور و وجود سے کبھی خاموش نہ ہونے والی اس شمع کی مدد کی اور ملت ایران کے روحانی سرمائے اور قیمتی و دل آویز یادوں کے پرچم کو ملک میں انتہائی پرشکوہ انداز میں لہرایا۔