1395/07/01 ہجری شمسی مطابق 22 ستمبر 2016
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعرات کی صبح مقدس ہفتہ دفاع اور یوم شہدا کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا۔ یہ پیغام شہید فاؤنڈیشن میں ولی امر مسلمین کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین شہیدی محلاتی کی جانب سے شہدا کی قبور کو عرق گلاب سے دھوئے جانے اور انھیں خراج عقیدت پیش کئے جانے کی ملک گیر تقریب کے موقع پر پڑھا گیا۔