رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جوہری مذاکرات کے، نتیجے تک پہنچنے پر صدر مملکت کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں، ظالمانہ پابندیوں کے سامنے ملت ایران کی استقامت کے نتیجہ بخش ثابت ہونے اور مد مقابل فریق کی ایران کے جوہری سائںسدانوں کی مربوط مساعی اور کامیابیوں کے سامنے پسپائی پر اظہار مسرت کیا۔