گریکو رومن کشتی کی قومی ٹیم کے ورلڈ چیمیئن شپ جیتنے پر تہنیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کی گریکو رومن کشتی کی قومی ٹیم نے ازبکستان میں ہونے والی ورلڈ چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی جس کے بعد قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قومی ٹیم کے کشتی گیروں اور دیگر عہدیداروں کے نام پیغام میں اس افتخار آمیز کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد قائد انقلاب اسلامی کے دفتر کا شکرئے اور قدردانی کا بیان

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے اسپتال سے پوری طرح صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہونے کے بعد آپ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں ایران کے باشرف اور انقلابی عوام، علما، اہم شخصیات، ملکی و غیر ملکی حکام کا شکریہ ادا کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ صداقت و اخلاص کے ساتھ جذبات و احساسات کا یہ اظہار اسلامی انقلاب اور اس کے عظیم قائد سے محبت کا پرشکوہ اور ناقابل بیان عمل ثابت ہوا۔

حجاج کرام کے نام رہنما پیغام

اشتیاق و احترام کے ساتھ درود و سلام ہو آپ خوش نصیبوں پر جو دعوت قرآنی پر صدائے لبیک بلند کرتے ہوئے ضیافت پروردگار کے لئے آگے بڑھے۔ پہلی بات یہ کہ اس عظیم نعمت کی قدر کیجئے اور اس بے مثال واجب کے انفرادی، سماجی، روحانی اور عالمی پہلوؤں پر تدبر کے ساتھ، اس کے اہداف سے خود کو قریب کرنے کی کوشش کیجئے اور رحیم و قدیر میزبان سے اس سلسلے میں مدد مانگئے۔ میں بھی آپ کے جذبات سے اپنے جذبات اور آپ کی آواز سے اپنی آواز ملا کر پروردگار غفور و منان کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں کہ اپنی نعمتیں آپ پر مکمل کر دے اور جب سفر حج کی توفیق عطا فرمائی ہے تو کامل حج ادا کرنے کی توفیق بھی عنایت فرمائے اور پھر سخاوت مندانہ انداز میں شرف قبولیت عطا کرکے آپ کو بھرے دامن اور مکمل صحت و عافیت کے ساتھ اپنے اپنے دیار کو لوٹائے، ان شاء اللہ ۔

آیت اللہ مہدوی کنی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز مجاہد عالم دین آيت اللہ مہدوی کنی رضوان اللہ علیہ کے انتقال پر قائد انقلاب اسلامی نے اپنے تعزیتی پیغام میں امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے اس سچے اور وفادار دوست کی شجاعانہ خدمات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس عظیم پرہیزگار انسان نے ہر موقعے پر اور ہر جگہ ایک حقیقی عالم دین، سچے سیاستداں اور صریحی انداز رکھنے والے انقلابی شخص کی حیثیت سے نظر آئے اور ان برسوں کے دوران تمام واقعات میں ہمیشہ حق و حقیقت کی حمایت و پشت پناہی کی۔

قائد انقلاب اسلامی نے ڈاکٹر محمد سرافراز کو آئي آر آئی بی کا نيا چيئرمين منصوب کیا

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے آئي آر آئي بي کي ورلڈ سروس کے سربراہ ڈاکٹر محمد سرافراز کو اس ادارے کا نيا چيئر مين منصوب کیا ہے۔

'نماز کانفرنس' کے نام پیغام

تیئیسویں نماز کانفرنس بدھ کی صبح قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے پیغام سے شروع ہوئی۔ کانفرنس کا انعقاد شہر اہواز میں ہوا۔ کانفرنس میں 'اقامہ نماز کمیشن' کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محسن قرائتی نے قائد انقلاب اسلامی کا پیغام پڑھا۔

ہلال احمر سوسائٹی میں ولی امر مسلمین کے نئے نمائندے کی تقرری

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم جاری کرکے حجت الاسلام و المسلمین الحاج شیخ عبد الحسین معزی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ہلال احمر ادارے میں اپنا نمائندہ منصوب فرمایا۔

فرانس کے حالیہ واقعات کے بعد یورپ اور شمالی امریکی ملکوں کے نوجوانوں کے نام پیغام

قائد انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یورپ و شمالی امریکہ کے نوجوانوں کے نام ایک پیغام، تحریر فرمایا۔ قائد انقلاب اسلامی نے اپنے اس پیغام میں تحریر فرمایا ہے کہ فرانس اور بعض دیگر یورپی ملکوں میں پیش آنے والے واقعات نے مجھے اس بات پر آمادہ کیا ہے کہ براہ راست آپ سب سے گفتگو کروں-