زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
درس اخلاق: غرور، شکست و زوال کا آغاز ہے

درس اخلاق: غرور، شکست و زوال کا آغاز ہے

غرور ایک شیطانی حربہ ہے، غرور اور گھمنڈ ایک شیطانی اسلحہ ہے۔ کبھی اس کا سرچشمہ مقام و منصب ہوتا ہے، کبھی کامیابیاں ہوتی ہیں! یہ (بھی) غرور کا ایک سرچشمہ ہے کہ الہی لطف و رحمت اور الہی توفیقات کی طرف سے غرور اور بے نیازی پیدا ہوجائے۔ خدا کی طرف سے غرور کا مطلب کیا ہے؟ مطلب یہ ہے کہ انسان خدا کی طرف سے مطلق طور پر غافل اور بے حس ہوجائے، کسی طرح کا کوئی پاس و لحاظ باقی نہ رہے، وہ کہے کہ ہم تو اہلبیت علیہم السلام کے چاہنے والوں میں سے ہیں، ہم کو خدا سے کیا لینا دینا ہے! اگر یہ غرور پیدا ہوگیا تو یہ شکست و ناکامی کی علامت ہے، زوال کی علامت ہے۔ امام خامنہ ای 12 اپریل 2022
قرآن کی روشنی میں: امر بالمعروف، جہاد سے بھی بالاتر ہے

قرآن کی روشنی میں: امر بالمعروف، جہاد سے بھی بالاتر ہے

سورۂ حج کی اکتالیسویں آیت نے ہم سب کے لیے فرائض واضح کر دیے ہیں: یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم انہیں زمین میں اقتدار عطا کریں تو وہ نماز قائم کریں گے، زکوٰۃ دیں گے، نیکی کا حکم دیں گے اور برائی سے روکیں گے۔ نماز قائم کرنا ایک الہی اور اسلامی حکومت کا فریضہ ہے کہ وہ خدا کی بندگی، خدا کی طرف توجہ اور روحانیت کی طرف توجہ کو فروغ دینے پر توجہ دے۔ یہ سب فرائض کا حصہ ہیں، امربالمعروف اور نہی عن المنکر نماز کی طرح، زکوۃ کی طرح فرائض کا حصہ ہے اور ایک روایت کے مطابق امر بالمعروف ان تمام الہی احکام کے درمیان حتیٰ جہاد سے بھی زیادہ بالاتر ہے۔ امام خامنہ ای 28 جون 2022
اسلامی گھرانہ: اچھے گھرانوں کے بغیر سماج کی ترقی ناممکن

اسلامی گھرانہ: اچھے گھرانوں کے بغیر سماج کی ترقی ناممکن

جب تک ملک سرور و انبساط سے معمور صحتمند خاندانی ڈھانچے سے بہرہ مند نہ ہو، تب تک اسلامی معاشرہ ہرگز ترقی نہیں کر سکتا۔ خاص طور پر ثقافتی میدان میں البتہ غیر ثقافتی میدانوں میں بھی اچھے خاندانوں کے بغیر ترقی کا امکان نہیں ہے، لہذا (معاشرے کے لیے اچھی) فیملی ضروری ہے۔ اب آپ اس بات کی تردید کرکے ایسا نہ کہیں کہ مغرب میں گھرانے اور خاندان تو نہیں ہیں مگر ترقی ہے (کیونکہ) آج جو کچھ مغرب میں خاندانی بنیادوں کے ملبے پر روز بروز بڑھتا نظر آرہا ہے اس کے نتائج واضح ہیں اور ان کے اثرات کا پتہ چل جائے گا، جلدی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ عالمی حادثے اور تاریخی واقعے اس طور پر رونما نہیں ہوتے، ان کے آثار آہستہ آہستہ نمایاں ہوتے ہیں۔ امام خامنہ ای 4 جنوری 2012
درس اخلاق: خداوند عالم ہر دعا کو مستجاب کرتا ہے

درس اخلاق: خداوند عالم ہر دعا کو مستجاب کرتا ہے

الہی کرم اور الہی قدرت ہر ایک چیز کا احاطہ رکھتی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ جب کہتا ہے دعا کرو تو اس نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ اس دعا کو مستجاب کرے گا۔ یہ وہی الہی وعدہ ہے جو اس آیت (سورۂ بقرہ، آیت 186) میں بیان ہوا ہے: جب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں سوال کریں تو (آپ کہہ دیں کہ) میں یقیناً قریب ہوں،...
اسلامی گھرانہ: انسان کی پیشرفت عورت سے وابستہ ہے

اسلامی گھرانہ: انسان کی پیشرفت عورت سے وابستہ ہے

ایک عورت، علم و روحانیت کے کسی بھی مقام پر رہ کر جو اہم ترین کردار ادا کرسکتی ہے وہ، وہ کردار ہے جو وہ ایک ماں اور بیوی کی حیثیت سے ادا کرسکتی ہے۔ یہ اس کے دوسرے تمام کاموں سے زیادہ اہم ہے۔ یہ وہ کام ہے جو اس کے علاوہ کوئی بھی دوسرا شخص انجام نہیں دے سکتا۔ بنی نوع انسان کی بقا و ترقی اور انسان کی اندرونی صلاحیتوں کا پھلنا پھولنا اور اجاگر ہونا اس سے وابستہ ہے، معاشرے کی روحانی سلامتی اور تحفظ کی ذمہ داری اس کی ہے، بے چینی، بے قراری اور اضطراب کے مقابل انسان کا آرام، سکون اور اطمینان اس سے وابستہ ہے۔ امام خامنہ ای 4 جولائی 2007
قرآن کی روشنی میں: اگر انسان اپنے اندر مثبت تبدیلی لائے تو خدا مدد کرتا ہے

قرآن کی روشنی میں: اگر انسان اپنے اندر مثبت تبدیلی لائے تو خدا مدد کرتا ہے

اگر انسان صحیح سمت میں قدم اٹھائیں گے تو صحیح سمت میں آگے بڑھیں گے۔ سورۂ رعد (کی گیارہویں آیت کے ایک حصے) میں ارشاد ہوتا ہے: بے شک اللہ کسی قوم کی اس حالت کو نہیں بدلتا جو اس کی ہے جب تک قوم خود اپنی حالت کو نہ بدلے۔ آیت کے سیاق سے پتہ چلتا ہے (یہ آیت) اسی مثبت پہلو کو بیان کررہی ہے کہ جب تم اپنے اندر صحیح و مثبت تبدیلیاں پیدا کروگے تو خداوند متعال بھی تمھارے حق میں مفید و مثبت حادثے رونما کرے گا اور مفید و مثبت حقیقتیں وجود میں آئیں گی۔ امام خامنہ ای 3 جون 2020
راہ قدس کے شہداء

راہ قدس کے شہداء

کوئی بھی چیز اس سے بڑھ کر نہیں ہے کہ کوئی انسان اپنے ہاتھوں سے، اپنے ارادے اور اختیار سے اپنی جان اور اپنا وجود ایک بڑے اور عظیم الہی مقصد کے لیے قربان کر دے۔ شہادت کے معنی یہ ہیں۔ امام خامنہ ای 27 ستمبر 1998
اسلامی گھرانہ: اہل خانہ ٹھیک ہوں تو معاشرہ ٹھیک رہے گا

اسلامی گھرانہ: اہل خانہ ٹھیک ہوں تو معاشرہ ٹھیک رہے گا

جس طرح انسانی جسم، خلیوں سے تشکیل پایا ہے اور ان خلیوں کی تباہی و بربادی یا سیلز کی بیماری، قدرتی طور پر جسم کی بیماری سمجھی جاتی ہے اور اگر اس میں تیزی اور وسعت پیدا ہوجائے اور وہ بدن کے خطرناک حصوں تک پہنچ جائے تو پورے بدن کے لیے خطرہ بن جاتی ہے، اسی طرح معاشرہ بھی سماجی خلیوں سے تشکیل پایا ہے اور یہ خلیے فیملی کے نام سے جانے جاتے ہیں، ہر فیملی، معاشرتی ڈھانچے کا ایک خلیہ اور ایک ستون ہے، جب تک یہ فیملی صحتمند ہے اور جب تک ان کا رویہ و برتاؤ صحیح و سالم ہے معاشرے کا جسم صحتمند و سالم رہے گا۔ امام خامنہ ای 29 مئی 2002
حزب اللہ اور مزاحمت کی برکت سے لبنان ایک آئيڈیل سرزمین میں بدل گيا

حزب اللہ اور مزاحمت کی برکت سے لبنان ایک آئيڈیل سرزمین میں بدل گيا

حزب اللہ اور مزاحمتی فورسز کے وجود کی برکت سے لبنان ایک آئيڈیل سرزمین میں تبدیل ہو گیا ہے اور اس پورے خطے پر اس کا اثر ہے۔ یہ آپ (حزب اللہ اور مزاحمتی فورسز) کے شہیدوں کے خون کی برکت کی وجہ سے ہے۔ امام خامنہ ای 26 مئی 2016
درس اخلاق: اپنی دینداری پر مغرور نہ ہوں

درس اخلاق: اپنی دینداری پر مغرور نہ ہوں

ہم کو اپنی دینداری اور پائیداری پر مغرور نہیں ہونا چاہیے۔ یہ جو آپ کو حکم دیا گیا ہے ہر روز دس مرتبہ پانچ نمازوں میں، کہتے رہیے: اے خدا ہمیں سیدھے راستے کی (اور اس پر چلنے کی) ہدایت کرتا رہ۔ یہ اس لیے ہے کہ ہم ہمیشہ خود کو یاد دلاتے رہیں کہ ایک ہی صراط مستقیم (سیدھا راستہ) ہے جو یقیناً اللہ کی بندگی کا راستہ ہے۔ خدا کی عبادت و بندگی کی راہ پر چلیں اور خود اپنے نفس اور ہر اس ذات کی بندگی سے دور رہیں جو غیراللہ ہے، چنانچہ یہ امکان پایا جاتا ہے کہ ہم اس سیدھے راستے سے منحرف ہوجائیں (لہذا) گڑگڑا کر خدا سے دعا کرتے ہیں کہ خدایا ہمیں (اپنی بندگی کے) اس سیدھے راستے پر باقی رکھ۔ امام خامنہ ای 10 اگست 1998