رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین سید رضا تقوی نے وسطی تہران میں واقع تجارتی عمارت کے سانحے میں زخمی ہو جانے والے فائر بریگیڈ کے عملے کے افراد کی عیادت کی۔ حجت الاسلام و المسلمین تقوی جمعے کے روز اس اسپتال میں گئے جہاں زخمی افراد زیر علاج ہیں اور ان کی احوال پرسی کی اور ان کے علاج کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ حجت الاسلام و المسلمین تقوی نے انھیں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا سلام پہنچایا اور بتایا کہ رہبر انقلاب آپ فداکار افراد کی فوری صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔