عزاداری کے اس پروگرام میں حجت الاسلام و المسلمین عالی نے اپنی تقریر میں اہل بیت اطہار علیہم السلام سے منقول دعاؤں کو اللہ تعالی سے روحانی رابطے کا گراں قدر خزانہ اور انوار و الطاف الہیہ کے حصول کا ذریعہ قرار دیا۔ خطیب اہل بیت نے کہا کہ دعا و توسل برکت کا سرچشمہ اور انسانوں کے لئے لغزشوں اور انحراف سے حفاظت کا حصار ہے، بنابریں جیسے جیسے انسان کی سماجی ذمہ داریاں اور عہدہ بلند ہوتا جائے دعا، توسل اور خلوت میں اللہ سے راز و نیاز کی ضرورت بڑھتی جاتی ہے۔

مجلس میں حجت الاسلام ضیائی نے مصائب اہل بیت بیان کئے اور رثائی کلام پیش کیا۔