درس اخلاق

ایسا نہیں ہے کہ کوئی یہ سوچے کہ مادی ذرائع سے انسان تمام مقاصد پورے کر سکتا ہے بلکہ انسان کو کچھ چیزیں دعا کے ذریعے حاصل کرنی ہوتی ہیں۔ البتہ خالی دعا نہیں، عمل کے بغیر دعا نہیں! اس بات کا کوئي فائدہ نہیں ہے کہ انسان عمل روک دے اور صرف دعا پر اکتفا کرے۔ ہمیں عمل کے ساتھ ہی، اقدام کے ساتھ ہی، اپنی کوشش اور ہمت کو استعمال کرنے کے ساتھ ہی، اللہ سے دعا بھی مانگنی چاہیے۔ یہ دعا، انسان کی حاجت روائي کرتی ہے۔ دعا، دیگر وسائل کے ساتھ ہی ایک وسیلہ ہے۔ ہمارے محققین اور مفکرین کے بقول، جیسا کہ خداوند عالم نے، دسیوں وسیلے، اسباب اور ذرائع رکھے ہیں، دعا بھی ان میں سے ایک اہم وسیلہ ہے۔

امام خامنہ ای

26 فروری 1993