اسلامی گھرانہ

انسان کو اپنے گھر والوں کے ساتھ خوش اخلاق ہونا چاہیے۔ ایک ایسی بلا ہے جس سے ہمارے بہت سے مومن اور اچھے لوگ بھی دوچار ہیں، اچھے لوگ ہیں لیکن اپنے بیوی بچوں کے ساتھ بڑے بدمزاج، تندخو اور سخت گیر ہیں، جو بہت ہی بری چیز ہے۔ اگر آپ سوچیں اور غور کریں تو دیکھیں گے کہ اس ایک جملے کے پیچھے کہ انسان کو اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ خوش مزاج ہونا چاہیے، گہرے راز پنہاں ہیں۔ البتہ یہ چیز زیادہ تر مردوں میں پائي جاتی ہے، کچھ عورتیں بھی ایسی ہوتی ہیں لیکن یہ مشکل زیادہ تر مردوں کے ساتھ ہے جن کا رویہ گھر میں بیوی بچوں کے ساتھ کبھی کبھی شمر کی طرح ہوتا ہے۔ کسی اور بات پر ان کا موڈ خراب ہے، کسی نے ان کی بے عزتی کی ہے، برا بھلا کہا ہے، اس کا غصہ وہ بیوی بچوں پر نکالتے ہیں۔

امام خامنہ ای

15 فروری 2004