اہم خطبے

خداوند عالم ہر میدان میں رسول اللہ کے ساتھ تھا اور رسول اکرم ہر میدان میں خدا سے مدد طلب کرتے تھے، انھوں نے اللہ تعالی سے مدد مانگی، غیر خدا سے نہیں ڈرے اور مرعوب نہیں ہوئے۔ خدا کے مقابلے میں پیغمبر اکرم کی عبدیت کا اصلی راز یہ ہے؛ خدا کے سامنے کسی بھی طاقت کو کچھ نہ سمجھنا، اس سے نہ ڈرنا، دوسروں کی خواہش کے لیے راہ خدا کو ترک نہ کرنا۔ ہمارے معاشرے کو اس اخلاق نبوی سے سبق لے کر پوری طرح ایک اسلامی معاشرے میں تبدیل ہو جانا چاہیے۔ انقلاب اس لیے نہیں کہ کچھ لوگ جائيں اور دوسرے (ان کی جگہ) آ جائيں۔ انقلاب اس لیے ہے کہ معاشرے کی اقدار میں تبدیلی آئے، انسان کی قدر و قیمت، خدا کی بندگي سے ہو، انسان خدا کا بندہ ہو، خدا کے لیے کام کرے، خدا سے ڈرے، غیر خدا سے نہ ڈرے، خدا سے مانگے، خدا کی راہ میں کام اور کوشش کرے، خدا کی آیتوں پر غور و فکر کرے، دنیا کی صحیح شناخت حاصل کرے، عالمی اور انسانی برائيوں کی اصلاح کے لیے کمر ہمت باندھ لے اور شروعات اپنی ذات سے کرے، ہم میں سے ہر کوئي اپنے آپ سے شروع کرے۔
امام خامنہ ای
29/7/1391