ہمیں اخلاق اسلامی کو جاننا بھی چاہیے – ہم سب کو، اس میں بچے اور بوڑھے کی کوئي بات نہیں ہے، لیکن نوجوان زیادہ اور بہتر ہیں – اور اسلامی اخلاق سے آراستہ بھی ہونا چاہیے ... ہر کسی کو اپنے دل کو، اپنے رویے کو مسلسل سدھارنا اور اپنے وجود کی برائيوں اور آلائشوں سے لگاتار جنگ کرنا چاہیے۔ دعائے مکارم الاخلاق کو، جو صحیفۂ سجادیہ کی بیسویں دعا ہے، زیادہ سے زیادہ پڑھیے تاکہ آپ کو پتہ چلے کہ اس دعا میں امام زین العابدین علیہ السلام نے خداوند عالم سے جن چیزوں کی درخواست کی ہے، وہ کیا ہیں۔ ... ہم اپنے آپ کو ائمہ کے الفاظ سے، صحیفۂ سجادیہ کی دعاؤں سے، ہماری اخلاقی بیماریوں کے مداوے اور ہمارے وجود کے زخموں کے علاج کی صلاحیت رکھنے والی ان شفا بخش دواؤں سے، آشنا کریں۔ اس راہ سے حاصل ہونے والی دعا، توسل، توجہ، گریہ و زاری اور نورانیت کی قدر سمجھیں۔

امام خامنہ ای

12/10/1994