امام صادق علیہ الصلاۃ و السلام نے اپنے شاگرد سے فرمایا کہ اگر تمہارے پاس بیش قیمتی ہیرا ہو تو ساری دنیا کہتی رہے کہ ‏یہ پتھر ہے، مگر چونکہ تمہیں علم ہے کہ یہ ہیرا ہے تم دنیا والوں کی بات کا اعتبار نہیں کروگے۔ اسی طرح اگر تمہارے ہاتھ ‏میں پتھر ہے اور ساری دنیا کہتی رہے کہ یہ قیمتی ہیرا ہے تو تم دنیا کی بات نہیں سنوگے کیونکہ تمہیں علم ہے کہ وہ پتھر ‏ہے۔

جب بیش قیمتی جواہرات آپ کے پاس ہیں تو ساری دنیا کہتی رہے کہ یہ تو بے وقعت شئے ہے، آپ کا علم یہی کہے گا کہ ‏نہیں یہ بہت قیمتی شئے ہے۔ ہماری قوم کو علم ہے، وہ سمجھ چکی ہے، اسی لئے ثابت قدمی سے ڈٹی ہوئی ہے۔ ‏

امام خامنہ ای

13 فروری 2004‏