سپاہ پاسداران کے کمانڈر ان چیف کے طور پر جنرل محمد پاکپور کی تقرری کے بعد، انہوں نے سپریم کمانڈر کے نام ایک خط میں لکھا: جیسا کہ اس عظیم رہبر نے وعدہ کیا تھا، آپ کی دانائی اور طاقتور حکمت عملی کے تحت، بہادر فوجیوں، مسلح افواج کے دیگر دستوں اور انقلاب اسلامی کے سپاہیوں کی بھرپور ہماھنگی سے، غاصب اور ناجائز صیہونی حکومت ایک دردناک اور تباہ کن انجام سے دوچار ہوگی۔ 

خط کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

محترم سپریم کمانڈر اور انقلاب اسلامی کے عظیم رہبر 

حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای (مدظلہ العالی) 

سلام ہو آپ پر، اس صبر کے لئے جو آپ نے کیا

جرائم پیشہ صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے متعدد مجاہد کمانڈروں، مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، جوہری سائنسدانوں اور معصوم خواتین و بچوں کی شہادت پر آپ کے حضور تعزیت اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس حکیم اور الہی رہبر نے مجھ جیسے وطن کے سپاہی پر اعتماد کیا۔ 

ایران کے عظیم عوام کے خادم کے بطور میں ان شہداء کی سعادت اور بلند منزلت پر رشک کرتا ہوں۔ میں سپاہ پاسداران کی صورت میں عظیم میراث کے وارث کی حیثیت سے، اپنے مجاہد ساتھیوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے انقلاب اسلامی اور ایران کے عظیم عوام کے دفاع اور شہداء کے پاک خون کا بدلہ لینے کا عہد کرتا ہوں۔ 

صیہونی دہشت گرد حکومت نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور ارضی سالمیت پر جو حملہ کیا ہے، وہ ہرگز بے جواب نہیں رہے گا۔ جیسا کہ اس عظیم رہبر نے وعدہ کیا، آپ کی دانشمندانہ اور طاقتور قیادت میں، بہادر فوجیوں اور سپاہ پاسداران کے جاں نثار سپاہیوں کے ساتھ مل کر، اس ظالم اور ناجائز صیہونی حکومت کو ایک دردناک اور تباہ کن انجام سے دوچار کیا جاے گا۔ 

اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرتے ہوئے، اپنے عزیز امام اور رہنما کے وعدے کی تکمیل اور شہید کمانڈروں، سائنسدانوں اور مظلوم عوام کے خون کا بدلہ لینے کے لیے، جلد ہی اس طفل کش حکومت پر جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔ "اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، جو ظالموں کو نیست و نابود کرنے والا ہے۔"

والسلام علیکم

میجر جنرل محمد پاکپور

کمانڈر ان چیف، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی 

13 جون 2025