دشمن کا ہمہ گير پروپیگنڈہ، چاہے وہ اپنے تمام پٹھوؤں کے ساتھ مغرب کی پروپیگنڈہ مشنری ہو اور چاہے اپنے تمام پٹھوؤں کے ساتھ مشرق کی پروپیگنڈہ مشنری ہو، اس لیے ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ سے دہشت زدہ ہو گئے ہیں۔ ایران میں ان کے مفادات، ان کے ہاتھ سے نکل گئے ہیں اور ان شاء اللہ ہمیشہ ان کے ہاتھ سے نکلے ہی رہیں گے، اس کے علاوہ انھیں یہ خوف ہے کہ یہ چیز کہیں پھیل نہ جائے اور یہ تحریک اور یہ انقلاب باہر نہ پہنچ جائے اور دوسرے ممالک کو برآمد نہ ہو جائے۔ وہ لوگ یہ بات سمجھ جانے کے بعد کہ اسلام کو جہاں ہونا چاہیے، اگر وہاں ہو تو اس کی کیا صورتحال ہوگي، اس بات سے بھی خوفزدہ ہیں کہ کہیں وہ جگہیں بھی ایران جیسی نہ ہو جائیں اور ان کی طاغوتی مشنری رفتہ رفتہ زوال پذیر ہو جائے اور ان شاء اللہ وہ زوال پذیر ہے۔

امام خمینی

1981/01/04