اسلامی پہچان یہ ہے کہ عورت اپنے نسوانی خصوصیات اور پہچان کو باقی رکھنے کے ساتھ ہی ساتھ ، ترقی کے میدان میں آگے بڑھے یعنی اپنے لطیف احساسات اور اندر سے ابلتے ہوئے جذبات کی اس مہر و محبت اور لطافت کی اور اپنی زنانہ پاکیزگی و تابندگی کی حفاظت و پاسبانی کرتے ہوئے معنوی اقدار و معیارات کے میدان میں پیش قدمی اختیار کر لے، سیاسی اور معاشرتی مسائل کے میدانوں میں بھی صبر و ثبات و استقامت دکھائے، سیاسی موجودگی، سیاسی مطالبات اور سیاسی سمجھ بوجھ اور ہوشیاری کے ساتھ اپنے ملک کی شناخت، اپنے مستقبل کی شناخت، اپنے قومی اہداف و مقاصد اور اسلامی ملکوں اور قوموں سے متعلق اعلی اسلامی مقاصد کی شناخت، دشمن کی سازشوں کی شناخت، دشمن کی شناخت اور دشمن کی راہ و روش کی شناخت میں روز بروز اضافہ پیدا کرے اور عدل و انصاف قائم کرنے کی راہ میں بھی گھروں اور خاندانوں کے اندر سکون و اطمینان کا ماحول ایجاد کرنے میں ارتقا سے کام لے۔
امام خامنہ ای
20/ ستمبر/ 2000