خطرناک پھسلن سے خبردار‎ رہیں۔ امام زین العابدین (علیہ الصلوۃ والسلام) نے صحیفۂ سجادیہ کی ایک دعا میں جہاں اسلامی سرفروشوں کے لئے دعا فرمائی ہے، وہیں جن چیزوں پر اعتماد اور تکیہ کیا ہےان میں سے ایک یہ ہے کہ خدایا! فتنہ برپا کرنے والے ’’مال‘‘ کی محبت اور یاد سے ان کے دلوں کو محفوظ کر دے۔ (صحیفہ سجادیہ دعا نمبر 27، (فتنہ انگیز مال کی محبت مجاہدین کے قلب سے نکال دے) مال و دولت بہت ہی خطرناک اور فتنہ انگیز ہے اور بہت سے لوگ اس پر پھسل جاتے ہیں؛ ہم نے بڑے بڑے محکم افراد کو تاریخ میں دیکھا ہے کہ جس وقت اُن کے قدم اس مقام پر پہنچتے ہیں پھسل جاتے ہیں؛ لہذا بہت زیادہ خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔ شرع مقدس میں اس مراقبت اور خبردار رہنے کو ہی تقوی کہتے ہیں۔ یہ جو قرآن حکیم میں اول سے آخر تک جگہ جگہ اس قدر تقوے پر زور دیا گیا ہے اس کا مطلب یہی مراقبت اور اپنی دیکھ بھال (یعنی تہذیب نفس) ہے کیونکہ انسان کا نفس زیادہ سے زیادہ کی خواہش رکھتا ہے (اور خواہشات سے مغلوب ہوجاتا ہے۔)

امام خامنہ ای

16 جون 2004