قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ماحولیت اور قدرتی وسائل کی حفاظت کے محکمے کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں ہوا کی آلودگی، گرد و غبار کے طوفان، جنگلات، چراگاہوں اور ہریالی کو نقصان پہچانے والے اقدامات کی روک تھام کے لئے متعلقہ اداروں کی طرف سے صحیح منصوبہ بندی، مدبرانہ اقدامات اور دائمی اور سنجیدہ طور توجہ کی ضرورت پر زور دیا۔