سات تیر تیرہ سو اٹھاسی ہجری شمسی مطابق اٹھائيس جون دو ہزار نو کو قائد انقلاب اسلامی سے عدلیہ کے سربراہ اور دیگر عہدہ داروں نیز اسی دن رونما ہونے والے سانحے کے شہدا کے پسماندگان نے قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ اس سالانہ ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی نے ملک میں عدلیہ کی اہمیت اور اس ادارے کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ آپ نے جج صاحبان کے لئے خاص ہدایات دیں۔