امام ہشتم فرزند رسول حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی زندگی کا اہم پیغام؛حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی زندگی کا سب سے اہم پیغام کیا ہے؟ ہمیں امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے روضہ اقدس پر اظہار عقیدت پر ہی اکتفا نہیں کر لینا چاہئے۔ وہ ہمارے امام ہیں، آپ کی زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے، ہمیں آپ کی زندگی سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔ آپ کی زندگی میں ہمارے لئے ایک پیغام ہے۔ وہ پیغام کیا ہے؟ میں اس پیغام کو ایک لفظ میں بیان کر دوں؛ امام علی ابن موسی الرضا علیھ الصلاۃ و السلام کی پرماجرا زندگی کا پیغام ہے بے تکان پائيدار استقامت