قم کے عوام کے تاریخی قیام کی سالگرہ پر خطاب

قم کے عوام کے تاریخی قیام کی سالگرہ پر خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے زور دیکر کہا کہ مغربی ممالک کا فرض ہے کہ ملت ایران پر لگائی گئی پابندیاں فورا ختم کریں اور جب فریق مقابل اپنے کسی بھی وعدے پر عمل نہ کرے تو ایران کا اپنے وعدوں پر عمل کرتے رہنا بے معنی ہے۔ 
حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت پر منائے جانے والے نرس ڈے کی مناسبت سے اہم خطاب

حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت پر منائے جانے والے نرس ڈے کی مناسبت سے اہم خطاب

رہبر انقلاب اسلامی نے بنت علی حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت اور نرس ڈے کی مناسبت سے ٹی وی پر براہ راست خطاب میں نرس ڈے کی مبارکباد دی۔ 20 دسمبر 2020 کے اپنے خطاب میں آپ نے فرمایا کہ آج نرسنگ کے پیشے سے وابستہ افراد عوام کی نگاہ میں پہلے سے زیادہ محترم  ہو گئے ہیں۔ آپ نے نرس کو بیمار کے لئے فرشتۂ رحمت قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے؛
شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے پروگرام کی منتظمہ کمیٹی اور شہید کے اہل خانہ سے ملاقات

شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے پروگرام کی منتظمہ کمیٹی اور شہید کے اہل خانہ سے ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی قدس فورس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی کے پروگراموں کا اہتمام کرنے والی کمیٹی کے ارکان اور شہید سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
انسداد کورونا قومی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب، حالات کا جائزہ، اہم ہدایات

انسداد کورونا قومی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب، حالات کا جائزہ، اہم ہدایات

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انسداد کورونا قومی کمیشن کے ارکان سے ملاقات میں اس وبا کی روک تھام کے سلسلے میں کمیشن کی کارکردگی کی قدردانی کی اور ٹھوس حکومتی فیصلوں، رائے عامہ کو اعتماد میں لینے اور تمام اداروں اور عوام کے باہمی تعاون کو پوری دنیا میں پھیلے کورونا وائرس پر قابو کے لئے ضروری قرار دیا۔  
استکبار سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے خطاب

استکبار سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ٹی وی پر اپنے خطاب میں پیغمبر ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی ملت ایران اور امت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کی اور مسلمانوں کی مشکلات کے حل کے لئے عالم اسلام کے اتحاد پر زور دیا۔   
ہفتۂ حکومت کی مناسبت سے صدر مملکت اور کابینہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

ہفتۂ حکومت کی مناسبت سے صدر مملکت اور کابینہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ حکومت کے موقع پر صدر مملکت اور کابینہ کے ارکان سے خطاب میں بارہویں حکومت کے ٹرم کے آخری سال کو مختلف شعبوں میں خدمات کا دائرہ وسیع تر کرنے کا اچھا موقع قرار دیا اور پیداوار، سرمایہ کاری، قومی کرنسی کی قدر جیسے اہم اقتصادی مسائل نیز ورچوئل اسپیس کے بارے میں کچھ نکات پر روشنی ڈالی۔    
ڈیفنس یونیورسٹیوں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب، گوناگوں شعبوں میں مسلح فورسز کے اہم کردار کا جائزہ

ڈیفنس یونیورسٹیوں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب، گوناگوں شعبوں میں مسلح فورسز کے اہم کردار کا جائزہ

رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عوام کی خدمت کو ملک کی مسلح افواج کا عظیم عمل قرار دیا۔    
گيارہوں پارلیمنٹ کے اراکین سے خطاب، ملکی حالات، قانون سازی، فرائض اور موثر کارکردگی کے سلسلے میں اہم سفارشات

گيارہوں پارلیمنٹ کے اراکین سے خطاب، ملکی حالات، قانون سازی، فرائض اور موثر کارکردگی کے سلسلے میں اہم سفارشات

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے گیارہویں پارلیمنٹ کے ارکان سے خطاب میں اس ایوان کو عوام کی امیدوں اور توقعات کا مظہر قرار دیا اور ملک کے اندر وسیع توانائیوں اور مستحکم انفراسٹرکچر کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں یقین ہے کہ ساری موجودہ مشکلات قابل حل ہیں۔ 
بانی انقلاب امام خمینی کی رحلت کی برسی پر خطاب، امام خمینی کی شخصیت پر گفتگو، امریکی حکومت کی رسوائی کا تذکرہ

بانی انقلاب امام خمینی کی رحلت کی برسی پر خطاب، امام خمینی کی شخصیت پر گفتگو، امریکی حکومت کی رسوائی کا تذکرہ

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بانی انقلاب امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کی اکتیسویں برسی کے موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ تغیر پسندی، تغیر انگیزی اور تغیر آفرینی امام خمینی کی سب سے اہم خصوصیت ہے۔    
فلسطین کی آزادی کے روڈ میپ اور اس کے تئیں امت اسلامیہ کے فرائض کی نشاندہی کی عالمی یوم قدس پر رہبر انقلاب اسلامی کا اہم خطاب

فلسطین کی آزادی کے روڈ میپ اور اس کے تئیں امت اسلامیہ کے فرائض کی نشاندہی کی

عالمی یوم قدس کی مناسبت پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امت اسلامیہ سے ٹی وی کے ذریعے براہ راست خطاب فرمایا۔ اس اہم خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے۔