قم کے عوام سے ملاقات میں خطاب، شہید قاسم سلیمانی کی شخصیت پر گفتگو، امریکہ کو علاقے سے بے دخل کرنے پر تاکید

قم کے عوام سے ملاقات میں خطاب، شہید قاسم سلیمانی کی شخصیت پر گفتگو، امریکہ کو علاقے سے بے دخل کرنے پر تاکید

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ 9 جنوری 2020 کو قم کے ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ شب عراق میں امریکہ کی دو چھاونیوں پر ایران کے میزائل حملوں کو ایک طمانچے سے تعبیر کیا اور زور دیکر کہا کہ اصلی مقابلہ یہ ہونا چاہئے کہ علاقے میں امریکہ کی فتنہ انگیز اور تباہ کن مو...
شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات، تعزیتی گفتگو

شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات، تعزیتی گفتگو

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعہ 3 جنوری 2020 کی شب شہید جنرل قاسم سلیمانی کے گھر جاکر اہل خانہ کو مایہ ناز کمانڈرکی شہادت کی مبارکباد اور تعزیت دی۔ اس موقع پر اپنی گفتگو میں رہبر انقلاب اسلامی نے شہید قاسم سلیمانی کے اخلاص اور جذبہ قربانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ الحاج قاسم بارہا شہادت کے قریب پہنچے لیکن جہاد اور فریضے کی ادائیگی کی راہ میں انھیں کبھی کسی چیز کا ڈر نہیں ہوتا تھا۔ رہبر انقلاب اسلامی کی گفتگو کے کچھ اقتباسات حسب ذیل ہیں؛
زندگی کو اچھا موقع سمجھتے ہوئے اسے بہترین مقصد کے لئے استعمال کیجئے

زندگی کو اچھا موقع سمجھتے ہوئے اسے بہترین مقصد کے لئے استعمال کیجئے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اتوار 15 دسمبر 2019 کو فقہ کے درس خارج میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ایک حدیث اور اس کی تشریح پیش کی جس میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ انسان کو زندگی گزارنے کا جو موقع ملا ہے اسے غنیمت جانتے ہوئے زندگی کو بہترین مقاصد کے لئے استعمال کرے۔  KHAMENEI.IR نے اس حدیث اور اس کی تشریح کا متن شائع کیا جو حسب ذیل ہے؛
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں سے خطاب

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی فوج کی فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں سے ملاقات میں آٹھ فروری 1979 کو اسلامی انقلاب کی فتح کے وقت پیش آنے والے واقعے کو اللہ کے وعدوں پر امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ اور مجاہدین کے مکمل اعتماد کا نتیجہ قرار دیا۔
ٹرمپ کی موت سے پہلے ڈیل آف سینچری منصوبہ اپنی موت مر جائے گا! مختلف عوامی طبقوں کے اجتماع سے خطاب

ٹرمپ کی موت سے پہلے ڈیل آف سینچری منصوبہ اپنی موت مر جائے گا!

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب میں آئندہ 11 فروری کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ اور اسی طرح مجوزہ پارلیمانی انتخابات کو عظیم الشان ملت ایران کے دو اہم امتحانات سے تعبیر کیا۔ آپ نے پارلیمنٹ کی رکنیت کی لیاقت رکھنے والے امیدواروں کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے 21 فروری کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو داخلی و بین الاقوامی مسائل کے تصفئے میں موثر قرار دیا۔    
حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت پر نرس ڈے کی مناسبت سے، ملک کے مرد و خاتون تیمارداروں (نرسوں) کے اجتماع سے خطاب

حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت پر نرس ڈے کی مناسبت سے، ملک کے مرد و خاتون تیمارداروں (نرسوں) کے اجتماع سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت پر ہزاروں نرسوں سے خطاب کیا۔ ایران میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کا یوم ولادت نرس ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔    
تہران کی نماز جمعہ کے خطبے، ملکی حالات اور علاقائی و عالمی مسائل پر رہنما بحث

تہران کی نماز جمعہ کے خطبے، ملکی حالات اور علاقائی و عالمی مسائل پر رہنما بحث

تہران کی مرکزی نمازجمعہ اس ہفتے رہبرانقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں دسیوں لاکھ نمازیوں نے  ایک یادگار شرکت تاریخ میں رقم کی۔ نمازیوں کے تاریخی اور عظیم الشان اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ پچھلے دو ہفتے جو گزرے ہیں ان میں اہم واقعات رونما ہوئے جو ایرانی عوام کے لئے تلخ اور شیریں ہونے کے ساتھ ساتھ سبق آموز بھی تھے۔  
ایندھن کا استعمال کنٹرول کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد کے بعد پیش آنے والے مسائل کے بارے میں گفتگو فقہ کے درس خارج  سے قبل اہم خطاب

ایندھن کا استعمال کنٹرول کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد کے بعد پیش آنے والے مسائل کے بارے میں گفتگو

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اتوار 18 نومبر 2019 کو فقہ کے درس خارج سے قبل نہایت اہم خطاب میں ملک میں ایندھن کا استعمال کنٹرول کرنے کے منصوبے کے نفاذ کے بعد پیش آنے والے مسائل کا جائزہ لیا اور اپنا نظریہ بیان کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے؛
ملک کے حکام اور وحدت اسلامی کانفرنس کے مندوبین سے خطاب

ملک کے حکام اور وحدت اسلامی کانفرنس کے مندوبین سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعہ 17 ربیع الاول کو میلاد پیغمبر اور یوم ولادت فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام  کی مناسبت سے ایران کے اعلی حکام، وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء، تہران میں متعین اسلامی ممالک کے سفیروں اور مختلف عوامی طبقات سے ملاقات میں فرمایا کہ دنیائے اسلام کی موجودہ مصیبتوں اور خاص طور پر فلسطین کے افسوسناک حالات کی وجہ اتحاد بین المسلمین کا کمزور ہونا ہے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی کی عیادت اور گفتگو

آیت اللہ مکارم شیرازی کی عیادت اور گفتگو

بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ مکارم شیرازی کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جاکر ان کی عیادت کی۔