ماہ رمضان المبارک میں طلبہ سے رہنما خطاب، ملکی حالات، وسائل، صلاحیتوں اور اعلی اہداف پر چشم گشا گفتگو

ماہ رمضان المبارک میں طلبہ سے رہنما خطاب، ملکی حالات، وسائل، صلاحیتوں اور اعلی اہداف پر چشم گشا گفتگو

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہر سال ماہ رمضان میں طلبہ کے ساتھ ہونے والے اپنے جلسے میں شرکت فرمائی۔ اس سال آپ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایران کی یونیورسٹیوں کے طلباء اور طلباء تنظیموں کے نمائندوں سے خطاب فرمایا۔ 17 مئی 2020 کے اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے طلبہ کو دس اہم سفارشات فرمائیں اور ساتھ ہی دنیا اور علاقائی ممالک میں امریکہ کے تئیں پائی جانے والی نفرت کے اہم اسباب و علل کا بھی ذکر کیا۔ آپ نے فرمایا کہ امریکہ کو ہر حال میں عراق و شام سے جانا ہوگا۔
انسداد کورونا قومی کمیشن سے خطاب، کورونا وائرس سے مقابلے میں موثر حلقوں اور اداروں کی قدردانی، مغربی ممالک کی شکست کی نشاندہی

انسداد کورونا قومی کمیشن سے خطاب، کورونا وائرس سے مقابلے میں موثر حلقوں اور اداروں کی قدردانی، مغربی ممالک کی شکست کی نشاندہی

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے انسداد کورونا قومی کمیشن سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنے خطاب میں اس مسئلے میں مختلف سماجی، ثقافتی، معالجاتی، ہیلتھ کیئر سے متعلق اور سائنسی و انتظامی و خدمت رسانی کے پہلوؤں سے عوام اور عہدیداران کی کارکردگی کو عظیم اور افتخار آمیز جہادی تحریک قرار دیا۔   
ہفتہ محنت کشاں کے موقع پر پیداواری یونٹوں سے ویڈیو کانفرنس سے رابطہ، آجر و اجیر اور پروڈکشن کے موضوعات پر رہنما خطاب

ہفتہ محنت کشاں کے موقع پر پیداواری یونٹوں سے ویڈیو کانفرنس سے رابطہ، آجر و اجیر اور پروڈکشن کے موضوعات پر رہنما خطاب

رہبر انقلاب اسلامی نے 6 مئی 2020 کو ملک میں ہفتہ محنت کشاں کے موقع پر سات اہم پیداواری مراکز سے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر پیداواری مرکز کے عہدیداران اور کارکنان نے اپنے مسائل بیان کئے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ملکی معیشت میں آجر و اجیر کی اہمیت اور پیداوار کی کلیدی حیثیت پر روشنی ڈالی اور اہم ہدایات دیں۔ (1)
ماہ رمضان کی آمد پر قرآنی محفل کا انعقاد، قرآنی ضابطہ حیات کے اصولوں پر گفتگو

ماہ رمضان کی آمد پر قرآنی محفل کا انعقاد، قرآنی ضابطہ حیات کے اصولوں پر گفتگو

بہار قرآن اور موسمِ ضیافت الٰہی ماہ مبارک رمضان کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی میزبانی میں ایک محفلِ قرآنی کا اہتمام کیا گیا۔ یہ نشست تہران کے مصلائے امام خمینی میں منعقد ہوئی اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اسے حسینیہ امام خمینی (رہ) سے متصل کیا يگا۔ روحانیت سے لبریز اس قرآنی محفل میں ایرانِ اسلامی کے معروف قُرّائے کرام نے اپنی روح پرور تلاوتِ قرآن کے ذریعے سامعین و ناظرین کو فیضیاب کیا۔ 
ذاکرین و مداحان اہلبیت علیہم السلام سے خطاب حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت پر

ذاکرین و مداحان اہلبیت علیہم السلام سے خطاب

بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر تہران کے حسینہ امام خمینی میں اہل بیت علیہم السلام کی مدح سرائی کرنے والے شعرا، ذاکرین اور نوحہ و مرثیہ خوانوں نے اشعار پڑھے اور خاتون دو عالم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔  
بعثت پیغمبر کے مضمرات و تعلیمات اور ملکی و بین الاقوامی مسائل کا جائزہ نوروز کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا قوم سے سالانہ خطاب (مکمل متن)

بعثت پیغمبر کے مضمرات و تعلیمات اور ملکی و بین الاقوامی مسائل کا جائزہ

نبی رحمت, ختم المرسلین, حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم بعثت اور نوروز کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایرانی عوام سے براہ راست خطاب میں بعثت الرسول کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے دینِ اسلام کی عظیم عید قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے عید بعثت و نبوت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں اس عید کی اہمیت کو درک کرنا اور سمجھنا چاہئے۔ 22 مارچ 2020 کے اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے سبھی انبیا کی بعثت کے مقصد کو سماجی اور اقتصادی انصاف قرار دیا اور فرمایا کہ معاشرے کی اعتقادی فضا میں ان مفاہیم اور تعلیمات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سیاسی قوت اور حکومت کی ضرورت ہوتی ہے۔ رہبر انقلاب نے فرمایا کہ امریکا ایرانی عوام کا سب سے زیادہ خبیث دشمن اور امریکی حکام جھوٹے، بے شرم، لالچی، سنگ دل، بے رحم اور دہشت گرد ہیں اور مغرب نے کبھی بھی سماجی انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا ہے۔
یقینا گشائش ملت ایران کے انتظار میں ہے/ ’’پیداوار کی تیز رفتار پیشرفت‘‘ نئے سال کا نعرہ نوروز کی مناسبت پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

یقینا گشائش ملت ایران کے انتظار میں ہے/ ’’پیداوار کی تیز رفتار پیشرفت‘‘ نئے سال کا نعرہ

1399 هجری شمسی کے آغاز پر حسب دستور امسال بھی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایرانی قوم کو ٹی وی کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے ایک اہم پیغام دیا ہے۔
امریکہ ٹائیٹینک جہاز کی طرح ڈوبے گا

امریکہ ٹائیٹینک جہاز کی طرح ڈوبے گا

رہبر انقلاب اسلامی نے منگل کی صبح ایران کے صوبے آذربائیجان سے آنے والے ہزاروں افراد کو خطاب کیا۔ یہ خطاب اٹھارہ فروری ۱۹۷۸ کو صوبۂ مشرقی آذربائیجان کے شہر تبریز میں ہونے والے تاریخی قیام کی بیالیسیں سالگرہ کی مناسبت سے انجام پایا۔     رہبر انقلاب اسلامی نے 18 فروری 2020 کے اپنے اس خطاب میں قومی، مذہبی اور انقلابی عزت کی تجلی، وقت ضرورت میدان میں موجودگی اور ملک و نظام کی دینی ماہیت کے دفاع کی خاطر جد و جہد کو آذربائیجان کے عوام کی خصوصیات میں شمار کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے؛  
صوبہ بوشہر کے شہیدوں پر سیمینار کے منتظمین سے خطاب

صوبہ بوشہر کے شہیدوں پر سیمینار کے منتظمین سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ بوشہر کے 2 ہزار شہیدوں پر ہونے والے سیمینار کے منتظمین سے ملاقات میں بو شہر کے عوام کی قربانیوں کی قدردانی کی۔ 13 جنوری 2020 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے شہیدوں اور ان کے طرز زندگی کو لوگوں کے لئے نمونہ عمل قرار دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے؛
پارلیمنٹ اور ماہرین اسمبلی کے انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد قومی نشریاتی ادارے کے صحافی سے گفتگو

پارلیمنٹ اور ماہرین اسمبلی کے انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد قومی نشریاتی ادارے کے صحافی سے گفتگو

صحافی: بسم اللہ الرحمن الرحیم جناب عالی! ملک کی میڈیا برادری خاص طور پر قومی نشریاتی ادارے کی جانب سے آپ کی خدمت میں سلام پیش کرتا ہوں، صبح بخیر! رہبر انقلاب: علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ، صبح بخیر، سلامت رہئے۔