خطبہ ہا‏ئے انقلاب

یہ زندہ قوم، ملک کی ضرورت کے مطابق اور اس کی جانب سے اس ضرورت کو محسوس کرنے اور یہ سمجھ لینے کے بعد کہ یہ ملک کی ضرورت ہے، بھرپور شوق و رغبت کے ساتھ آگے بڑھی ہے۔ انصاف کی بات تو یہ ہے کہ ایسا ہی ہے اور ہمیشہ یہی صورت حال رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی یہی صورتحال رہے گي۔ اسی وجہ سے ہمارے دشمنوں نے ہماری قوم اور حکام پر دباؤ ڈالنے کی جتنی بھی کوشش کی انھیں کوئي نتیجہ حاصل نہیں ہوا۔ وہ دھمکیاں دیتے ہیں، بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن ان دھمکیوں سے اور اس پروپیگنڈے سے نتیجہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ بحمد اللہ ہماری قوم اپنے راستے پر آگے بڑھتی رہی۔ یہ راستہ کمال اور ترقی و پیشرفت کا ہے۔ ہم یہ دعوا تو نہیں کرتے کہ ہم اس انقلاب کے اعلی اہداف تک پہنچ چکے ہیں جو حقیقی اسلامی تعلیمات سے عبارت ہیں، نہیں، لیکن اتنا ضرور ہے کہ ہم اسی راستے پر گامزن ہیں اور آگے بڑھ رہے ہیں۔

امام خامنہ ای

19 ستمبر 2008