امیرالمومنین کی سیاسی روش کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ وہ لوگوں سے تکلفاً نہیں بلکہ سنجیدگی سے کہتے تھے کہ کوئی ان سے خوشامدانہ لہجے میں بات نہ کرے، چاپلوسی نہ کرے، دکھاوا نہ کرے ... ان کا یہ جملہ بہت مشہور ہے: "فلا تکلمونی بما تکلم بہ الجبابرۃ" جس طرح تم بادشاہوں اور جابروں سے بات کرتے ہو، اس طرح مجھ سے بات نہ کرو۔ "ولا تتحفظوا منی بما یتحفظ بہ عند اھل البادرۃ" یہ جو تم خیال رکھتے ہو کہ فلاں بادشاہ کو کہیں یہ بات بری نہ لگ جائے، ناگوار نہ گزرے اور اسی خیال سے کچھ باتیں نہیں کہتے ہو اور کچھ باتوں کا خیال رکھتے ہو، میرے سامنے اس طرح کا کام نہ کرو۔ "ولاتخالطونی بالمصانعۃ و لا تظنوا بی استثقالا فی حق قیل لی" تم یہ نہ سوچو کہ اگر تم نے سچ بات کہہ دی تو علی کو وہ بات بری لگ سکتی ہے، ایسا نہیں ہے۔ یہ بھی امیرالمومنین علیہ السلام کی سیاسی روش کی ایک خصوصیت ہے۔

امام خامنہ ای
10/9/2009